*جھنگ(جاوید اعوان سے)سٹلائیٹ ٹاؤن ریاض چوک پارک کی تعمیر میں ناقص میٹریل کا استعمال، شہریوں میں تشویش*
*سٹلائیٹ ٹاؤن کے مصروف ترین علاقے ریاض چوک میں زیر تعمیر پارک میں ناقص میٹریل کے استعمال کا سنگین انکشاف ھوا ھے، جس پر مقامی شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ھے۔ شہری حلقوں نے پارک کی تعمیر میں قومی خزانے کو نقصان پہنچانے اور عوامی سہولت کے معیار کو مجروح کرنے پر اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ھے*۔
*ذرائع کے مطابق پارک کی تعمیر میں دو نمبر اینٹ استعمال کی جا رہی ہے اور مصالحے میں سیمنٹ اور ریت کا تناسب بھی انتہائی کم یعنی ایک اور پندرہ (1:15) رکھا جا رہا ہے، جو کسی بھی پائیدار تعمیر کے معیار سے کوسوں دور ھے۔ اس کے علاوہ، پارک میں لگائی جانے والی لوہے کی گرل، ٹف ٹائل اور پیور بلاکس بھی گھٹیا کوالٹی کے ہیں*۔
*شہریوں کا کہنا ھے کہ یہ سب کچھ کھلی آنکھوں کے سامنے ھو رہا ھے، جس سے صاف ظاہر ھوتا ھے کہ عوامی منصوبوں میں پیسے کا ضیاع کیا جا رہا ھے اور ٹھیکیدار کی جانب سے کمیشن خوری کو ترجیح دی جا رہی ھے۔ ان کا کہنا ھے کہ اس گھٹیا میٹریل سے بننے والا پارک جلد ہی خستہ حالی کا شکار ھو جائے گا اور شہریوں کو کسی قسم کی سہولت فراہم کرنے کے بجائے مزید مسائل کا باعث بنے گا*۔
*سٹلائیٹ ٹاؤن اور گردونواح کے مکینوں نے ڈپٹی کمشنر اور دیگر متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران سے مطالبہ کیا ھے کہ وہ فوری طور پر زیر تعمیر پارک کا معائنہ کروائیں، استعمال شدہ ناقص میٹریل کا فرانزک آڈٹ کروا کر ذمہ داران کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں تاکہ نہ صرف پیسے کا ضیاع رکے بلکہ شہریوں کو ایک معیاری اور پائیدار تفریحی سہولت بھی میسر آ سکے*۔
*جب متعلقہ ٹھیکیدار سے موقف لیا گیا تو اس نے بتایا کہ تمام کام قواعد و ضوابط کے مطابق ھو رھا ھے موقف کے لیے انچارج ایکس ای این اور سب انجینئر میونسپل کمیٹی جھنگ کو کال کی گئی تو انکے نمبروں پر رابطہ نہ ھو سکا پھر بھی انکے موقف کے لیے ھمارے اوراق حاضر ہیں اس سلسلے میں جب چاہیں اپنا موقف دے سکتے ہیں*
201







