164

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال، گوجرہ روڈ پر سپیڈ بریکر توڑ دیے گئے، حادثات میں خطرناک اضافہ*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال، گوجرہ روڈ پر سپیڈ بریکر توڑ دیے گئے، حادثات میں خطرناک اضافہ*
*ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے گرد و نواح میں گوجرہ روڈ پر بنائے گئے سپیڈ بریکر توڑ دیے جانے سے ٹریفک حادثات میں تشویشناک اضافہ ھو گیا ھے۔ شہریوں اور ہسپتال میں آئے مریضوں کا کہنا ھے کہ آوارہ منچلے نوجوانوں کی اوور سپیڈنگ کی وجہ سے اس مرکزی گزرگاہ پر روزانہ کی بنیاد پر حادثات معمول بن چکے ہیں*۔
*متاثرہ شہریوں نے بتایا کہ ہسپتال کے قریب اس روڈ پر چار سپیڈ بریکر موجود تھے، جن کی وجہ سے* *حادثات کی شرح نہ ھونے کے برابر تھی۔ لیکن ان سپیڈ بریکرز کے ہٹا دیے* *جانے یا توڑ دیے جانے کے بعد صورتحال انتہائی خطرناک ھو گئی ھے۔ یہ سڑک نہ صرف مختلف آبادیوں کو ملاتی ھے بلکہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی مرکزی گزر گاہ بھی ھے، یہاں ہر وقت ٹریفک کا رش رہتا ھے*۔
*سپیڈ کنٹرول نہ ھونے کی وجہ سے بزرگوں اور بچوں کے لیے سڑک کراس کرنا ایک مشکل مرحلہ بن چکا ھے۔ اوور سپیڈنگ کے باعث ان شہریوں کے گاڑیوں کی زد میں آنے کا خطره بڑھ گیا ھے*۔
*شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، کمشنر فیصل آباد، اور ڈپٹی کمشنر جھنگ سے فوری مطالبہ کیا ھے کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کے ارد گرد چار سپیڈ بریکر فوری طور پر بنوائے جائیں تاکہ ہسپتال آنے والے مریضوں اور عام شہریوں کو ٹریفک حادثات سے نجات مل سکے*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں