*جھنگ(جاوید اعوان سے) پولیو مہم کا آغاز – ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ میں قابلِ تحسین اقدام*
*ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ میں ڈپٹی کمشنر اکبر علی بھنڈر ، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر صدف نقوی نے اور روٹری کلب جھنگ سنٹرل نے مشترکہ طور پر پولیو مہم کا باقاعدہ آغاز کیا۔ اس موقع پر روٹری کلب جھنگ سنٹرل نے بھرپور شرکت کی۔ کلب کے صدر* *عبدالواحد خان، پولیو مہم کے چیئرمین شاہد نور ، نائب صدر حاجی افضل ، پبلک امیج کمیٹی کے کو چیئرمین ملک الطاف حسین اور فلڈ ریلیف کمیٹی کے چیئرمین ارشاد جان سمیت دیگر اراکین تقریب میں شریک تھے*۔
*تقریب کے دوران ڈپٹی کمشنر ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال اور روٹری کلب جھنگ سنٹرل کے اراکین نے خود بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے اور عوام کو پولیو کے خطرات اور بچاؤ کے بارے میں آگاہی دی*۔ *ڈپٹی کمشنر نے روٹری کلب جھنگ سنٹرل کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات صحتِ عامہ کے لیے نہایت قابلِ قدر ہیں*۔ *انہوں نے کلب سے مزید تعاون کی درخواست کی تاکہ ہسپتال میں ویکسین محفوظ رکھنے کے لیے آئس باکسز اور رضاکار فراہم کیے جا سکیں جو بچوں کو بروقت پولیو کے قطرے پلانے میں مددگار ثابت ہو سکیں*۔
*روٹری کلب جھنگ سنٹرل کے صدر عبدالواحد خان نے یقین دہانی کرائی کہ کلب اپنی پوری توانائیاں بروئے کار لاتے ہوئے حکومت کے ساتھ مل کر اس موذی مرض کے خاتمے کے لیے کام کرتا رہے گا*۔
*یہ مہم نہ صرف بچوں کے محفوظ مستقبل کی ضمانت ہے بلکہ پاکستان کو پولیو سے پاک کرنے کی جانب ایک مضبوط قدم بھی ہے۔ ان شاءاللہ*، *حکومت، روٹری کلب اور عوام کے مشترکہ تعاون سے یہ مشن ضرور کامیاب ہوگا*۔
201







