*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈسٹرکٹ کونسل کے ہیڈ کلرک ریونیو کا ایک ہی سیٹ پر طویل قیام، اقربا پروری کے الزامات*
*جھنگ ڈسٹرکٹ کونسل کے ہیڈ کلرک ریونیو کے خلاف اہم نوعیت کے الزامات سامنے آئے ہیں، جن میں کہا گیا ہے کہ وہ مبینہ طور پر عرصہ دراز سے ایک ہی سیٹ پر براجمان ہیں اور انھوں نے اپنے عزیز و اقارب کو بھی اپنے اردگرد اہم عہدوں پر ایڈجسٹ کر رکھا ہے۔ عوامی حلقوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ھے*۔
*ذرائع کے مطابق، ہیڈ کلرک ریونیو ایک ہی پوزیشن پر کئی سالوں سے تعینات ہیں، جس کے باعث نہ صرف محکمانہ امور میں جمود پیدا ہوا ہے بلکہ ان پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور اقربا پروری کے الزامات بھی لگ رہے ہیں۔ یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ ریونیو ڈیپارٹمنٹ میں تعینات قریبی رشتہ داروں کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ محکمے کی اندرونی کمزوریاں یا بے ضابطگیاں بیرونی سطح پر سامنے نہ آ سکیں*۔
*عوامی و سماجی حلقوں نے حکومتِ پنجاب اور مقامی اعلیٰ انتظامیہ سے زوردار اپیل کی ہے کہ اس صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے۔ مطالبہ کیا گیا ہے کہ نہ صرف ہیڈ کلرک ریونیو کا فوری طور پر تبادلہ (سیٹ تبدیل) کیا جائے بلکہ محکمے کے اندرونی معاملات اور تعیناتیوں کے حوالے سے جامع انکوائری بھی کی جائے تاکہ مبینہ اقربا پروری اور دیگر بے ضابطگیوں کی حقیقت سامنے آ سکے*۔
*انتظامیہ کا اس سلسلے میں تاحال کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ اعلیٰ حکام کی طرف سے اس معاملے پر نوٹس لینے کا انتظار ہے*۔
170







