122

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ضلع کچہری کے اطراف ناجائز موٹر سائیکل اسٹینڈز سے شہری لٹنے لگے، ضلعی انتظامیہ سے فوری ایکشن کا مطالبہ*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ضلع کچہری کے اطراف ناجائز موٹر سائیکل اسٹینڈز سے شہری لٹنے لگے، ضلعی انتظامیہ سے فوری ایکشن کا مطالبہ*
*ضلع کچہری کے مرکزی دروازوں اور اطراف میں قائم کیے گئے متعدد ناجائز موٹر سائیکل اسٹینڈز نے شہریوں کو لوٹنے کا دھندہ بنا لیا ہے۔ کچہری آنے والے ہزاروں سائلین، وکلاء، اور دیگر افراد ان غیرقانونی اسٹینڈز کے ہاتھوں مہنگے کرایوں کی مد میں روزانہ کی بنیاد پر استحصال کا شکار ہو رہے ہیں۔ شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے اور ان غیرقانونی اسٹینڈز کو ختم کر کے سرکاری نرخوں پر مناسب انتظام کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ھے مہنگے نرخوں پر لوٹ مار*
*عام طور پر سرکاری اور* *مجاز موٹر سائیکل پارکنگ کا کرایہ معمولی ہوتا ہے*، *لیکن کچہری کے گردونواح میں ان غیر قانونی طور پر بنائے گئے اسٹینڈز پر موٹر سائیکل کھڑی کرنے کے لیے شہریوں سے من مانے اور کئی گنا زیادہ ریٹ وصول کیے جا رہے ہیں*۔ *اگر کوئی شہری احتجاج کرتا ہے تو اسے سخت رویے کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور کئی بار تلخ کلامی کی نوبت بھی آ جاتی ہے*۔ *سائلین کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی سراسری غفلت کے باعث یہ مافیا کھلے عام شہریوں کی جیبوں پر ڈاکہ ڈال رہا ہے.انتظامیہ سے کارروائی کا مطالبہ*
*عوامی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر اور دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر کچہری روڈ، اس کے ملحقہ گلیوں اور مرکزی گیٹ کے پاس قائم ان تمام ناجائز موٹر سائیکل اسٹینڈز کو ختم کرائیں اور ان کے مالکان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائیں۔ عوام کا مطالبہ ہے کہ مناسب جگہ پر سرکاری نگرانی میں ایک یا دو باقاعدہ اسٹینڈ قائم کیے جائیں یہاں سرکاری نرخوں پر پارکنگ کی سہولت دستیاب ہو، تاکہ سائلین اور عام شہری سکون سے کچہری کے امور نمٹا سکیں*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں