*جھنگ(جاوید اعوان سے)اڈہ کھیوہ پر جعلی ڈینٹل کلینک کے خلاف عوامی احتجاج، ڈپٹی کمشنر جھنگ سے نوٹس لینے کا مطالبہ*
*جھنگ-چنیوٹ روڈ پر واقع اڈا کھیوہ کے مقام پر ایک جعلی اور غیر قانونی ڈینٹل کلینک زیر سرپرستی ایک اتائی (غیر تربیت یافتہ) شیخ اظہر کے چلنے کا انکشاف ہوا ہے، جس پر علاقہ مکینوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر صحت عامہ کو درپیش اس خطرے کے خلاف آواز اٹھائی ہے*۔
*عوامی حلقوں نے الزام لگایا ہے کہ یہ کلینک مبینہ طور پر بغیر کسی قانونی یا طبی سند کے چلایا جا رہا ہے اور یہاں پر مریضوں کے دانتوں کا علاج نہایت غیر معیاری اور غیر محفوظ طریقے سے کیا جاتا ہے*، *جس سے نہ صرف ان کی صحت خطرے میں ہے بلکہ یہ جعلی عمل ان کو دائمی بیماریوں میں بھی مبتلا کر سکتا ہے*۔
*ہیلتھ انتظامیہ پر ملی بھگت کا الزام*
*شہریوں نے مقامی ہیلتھ انتظامیہ پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس نوعیت کے جعلی کلینکس کا اتنے عرصے سے چلنا انتظامیہ کی ملی بھگت یا مکمل غفلت کا ثبوت ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام کو ان غیر قانونی سرگرمیوں کا علم ہے مگر وہ بااثر افراد کے خلاف کوئی کارروائی کرنے سے گریزاں ہیں*۔
*ڈپٹی کمشنر جھنگ سے نوٹس کا مطالبہ*
*علاقے کے لوگوں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ سے پُرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کا فوری طور پر نوٹس لیں اور شیخ اظہر کے زیر سرپرستی چلنے والے اس جعلی ڈینٹل کلینک کو فی الفور سیل کر کے ذمہ داران کے خلاف قانونی کارروائی کریں۔ عوامی نمائندوں نے زور دیا ہے کہ انسانی صحت سے کھلواڑ کرنے والے ان اتائیوں کو سخت سے سخت سزا دی جائے تاکہ دوسرے ایسے عناصر کے لیے عبرت کا نشان بنیں*۔
173







