133

*جھنگ۔(جاوید اعوان سے)روٹری کلب جھنگ سینٹرل کی جانب سے پولیو آگاہی کار ریلی اور واک — پولیو فری پاکستان کی جانب اہم قدم*

*جھنگ۔(جاوید اعوان سے)روٹری کلب جھنگ سینٹرل کی جانب سے پولیو آگاہی کار ریلی اور واک — پولیو فری پاکستان کی جانب اہم قدم*

*عالمی یومِ پولیو کے موقع پر روٹری کلب جھنگ سینٹرل کے زیرِ اہتمام ایک شاندار کار ریلی اور پولیو آگاہی واک کا انعقاد کیا گیا۔ اس مہم کا مقصد عوام میں پولیو کے خاتمے کے حوالے سے شعور بیدار کرنا اور ویکسینیشن کی اہمیت کو واضح کرنا تھا*

*ریلی کا آغاز صبح 10 بجے کلمہ چوک سے کیا گیا جو نواز چوک، کچہری چوک، یوسف شاہ روڈ، سیشن چوک اور ایوب چوک سے گزرتی ہوئی پریس کلب جھنگ پر اختتام پذیر ہوئی۔ شہریوں نے ریلی کے گزرنے پر پولیو کے خلاف اس پیغام کو سراہا اور بچوں کو قطرے پلانے کے عزم کا اظہار کیا*
*پریس کلب کے باہر* *اختتامی تقریب کے موقع پر پولیو آگاہی واک کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں، رضاکاروں اور مختلف سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی*۔
*اس کامیاب پروگرام کا سہرا روٹری کلب جھنگ سینٹرل کی پولیو کمیٹی کے سر جاتا ہے۔ کمیٹی کے چیئرمین شاہد نور اور کوارڈینیٹر حسن شاہد نے تمام انتظامات نہایت محنت اور ذمہ داری کے ساتھ مکمل کیے*
*ریلی کے دوران ضلعی انتظامیہ، پولیس، اور ٹریفک پولیس نے بھی بھرپور تعاون فراہم کیا*۔

*اس موقع پر روٹری کلب جھنگ سینٹرل کے صدر عبدالواحد خان اور کلب سیکرٹری محمد فاروق نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ایک موذی مرض ہے جو کسی بھی بچے کو زندگی بھر کے لیے اپاہج کر سکتا ہے۔ ہمیں اپنے بچوں کو پانچ سال کی عمر تک پولیو ویکسین کے قطرے ضرور پلانے چاہییں تاکہ وہ مستقل معذوری سے بچ سکیں*۔ *ہمارے بچے ہمارا مستقبل ہیں، اور ان کی صحت و حفاظت ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے*۔ *ہم اپنی بھرپور کوششوں اور صلاحیتوں کے ساتھ ایسی آگاہی سرگرمیاں جاری رکھیں گے تاکہ پاکستان کو پولیو سے مکمل طور پر پاک کیا جا سکے* *پروگرام کے اختتام پر شرکاء نے حکومتِ پاکستان، روٹری انٹرنیشنل، ضلعی انتظامیہ، اور دیگر متعلقہ اداروں کے کردار کو سراہا*۔
*شرکاء نے کہا کہ روٹری انٹرنیشنل عالمی سطح پر پولیو کے خاتمے کے لیے نمایاں خدمات انجام دے رہا ہے، اور اس کی بدولت پاکستان میں آگاہی اور ویکسینیشن مہمات مؤثر انداز میں جاری ہیں*۔
*تمام شرکاء نے پولیو کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے اس مہم کو قومی و عالمی سطح پر جاری رکھنے کے عہد کا اظہار کیا*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں