126

*جھنگ(جاوید اعوان سے)محمکہ صحت میں ہیڈ کلرک کو اکاؤنٹنٹ کا چارج دے کر کروڑوں کی خردبرد کی سنگین کرپشن بے نقاب.اہلیت نہ رکھنے والا اہلکار کئی برسوں سے حساس مالیاتی آسامی پر براجمان محکمہ جاتی چشم پوشی پر سوالات*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)محمکہ صحت میں ہیڈ کلرک کو اکاؤنٹنٹ کا چارج دے کر کروڑوں کی خردبرد کی سنگین کرپشن بے نقاب.اہلیت نہ رکھنے والا اہلکار کئی برسوں سے حساس مالیاتی آسامی پر براجمان محکمہ جاتی چشم پوشی پر سوالات*
*محکمہ صحت جھنگ میں اختیارات کے ناجائز استعمال، سروس رولز کی خلاف ورزی اور مبینہ مالی بدعنوانی کا انکشاف ہوا ہے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق ایک سینئر ہیڈ کلرک عبدالرزاق کو کئی برسوں سے قواعد و ضوابط کے برعکس بطور اکاؤنٹنٹ ایڈیشنل چارج پر برقرار رکھا گیا ہے، حالانکہ وہ اس عہدے کے لیے درکار اہلیت، تجربہ اور اکاؤنٹس ڈپلومہ جات پر پورا نہیں اترتا*
*درخواست گزار کی جانب سے ایڈوائزر صوبائی محتسبِ اعلیٰ پنجاب جھنگ کو جمع کرائی گئی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ مذکورہ اہلکار نے اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے سال 2018ء کی بھرتیوں کے دوران باقاعدہ منتخب شدہ 155 امیدواران کے ساتھ درجنوں جعلی اور Ghost Employees کو بھی تنخواہیں اور الاؤنسز ریلیز کرائے، بعد ازاں انہیں بطور ریگولر ملازمین شامل کروانے میں کلیدی کردار ادا کیا*
*ذرائع کے مطابق، عبدالرزاق محکمانہ ریگولرائزیشن کمیٹی کا رکن بھی رہا، جس کے دوران اس نے جعلی افراد کی فائلوں کی منظوری دی، اور بند شدہ گھوسٹ ملازمین کی تنخواہیں اپنے DDO Codes کے ذریعے دوبارہ ریلیز کیں۔ اس غیر قانونی عمل سے خزانہ سرکار کو تنخواہوں، فنڈز اور دیگر مراعات کی مد میں کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا*
*محکمانہ انکوائری رپورٹس میں اس امر کی تصدیق کی گئی ہے کہ مذکورہ اہلکار کے خلاف جعلی بلات*، *غیرقانونی فنڈ ریلیز اور ریکارڈ میں رد و بدل کے واضح شواہد موجود ہیں۔ اس کے باوجود اتنی اہم اور حساس مالیاتی آسامی کو طویل عرصہ سے اسی شخص کے سپرد رکھنا، متعدد اعلیٰ سطحی تحقیقات اور انکوائریوں کے باوجود نہ تبدیل کرنا* *محکمہ جاتی ناکامی اور اعلیٰ افسران کی چشم پوشی کی کھلی مثال ہے*۔
*درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ محکمہ صحت میں درجنوں اہلکار ایسے موجود ہیں جو* *اکاؤنٹنٹ کے عہدے کے لیے مطلوبہ اہلیت اور تجربہ رکھتے ہیں، مگر انہیں مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس تعیناتی کا مقصد محض مالی بے ضابطگیوں کو جاری رکھنا ہے*۔
*درخواست گزار نے صوبائی محتسب سے مطالبہ کیا ہے کہ عبدالرزاق کو فوری طور پر ہٹانے، معاملے کی Special Audit بذریعہ* *Directorate of Local Fund Audit, Punjab کرانے، اور تمام ذمہ داران کے خلاف تادیبی کارروائی عمل میں لانے کے احکامات صادر کیے جائیں*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں