132

*جھنگ(جاوید اعوان سے)واٹر فلٹریشن پلانٹ کا ریکارڈ نہ دینے پر سی ای او ایجوکیشن کو محتسب اعلیٰ پنجاب کا نوٹس*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)واٹر فلٹریشن پلانٹ کا ریکارڈ نہ دینے پر سی ای او ایجوکیشن کو محتسب اعلیٰ پنجاب کا نوٹس*
*چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) ایجوکیشن اتھارٹی جھنگ کو واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب اور دیکھ بھال کے ریکارڈ کی فراہمی میں تاخیر پر ایڈوائزر ٹو صوبائی محتسب اعلیٰ پنجاب کی جانب سے نوٹس جاری کر دیا گیا ہے۔ ایڈوائزر نے سی ای او ایجوکیشن کو فوری طور پر تمام متعلقہ ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ھے۔یہ معاملہ ایک شہری کی شکایت پر سامنے آیا جس نے ‘رائٹ ٹو انفارمیشن’ (حق معلومات) قانون کے تحت سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی سے ریکارڈ کی درخواست کی تھی۔ شہری نے معلوم کیا تھا کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری فیمیل، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری میل، اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری جھنگ کے ماتحت کتنے سکولوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کیے گئے ہیں اور ان کی دیکھ بھال (maintenance) پر کتنی رقم خرچ ہوئی ہے۔ شہری نے ان تمام تفصیلات کی قانون کے مطابق مصدقہ نقول (certified copies) فراہم کرنے کا مطالبہ کیا تھا*۔
*درخواست گزار شہری کے مطابق، طویل عرصہ گزرنے کے باوجود متعلقہ ریکارڈ فراہم نہیں کیا گیا، جس پر شہری نے صوبائی محتسب اعلیٰ پنجاب سے رجوع کیا۔ شہری کی استدعا پر نوٹس لیتے ہوئے، ایڈوائزر ٹو صوبائی محتسب اعلیٰ پنجاب نے فوری کارروائی کا حکم دیا اور سی ای او ایجوکیشن اتھارٹی جھنگ کو تمام تفصیلات اور ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہونے کی ہدایت کی*۔
*عوامی اور سماجی حلقوں نے ایڈوائزر ٹو صوبائی محتسب اعلیٰ پنجاب کے اس اقدام کو خوب سراہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ قدم شفافیت کو یقینی بنانے اور سرکاری محکموں کی جانب سے ‘رائٹ ٹو انفارمیشن’ قانون کی خلاف ورزی کرنے پر احتساب (accountability) کے عمل کو مضبوط بنانے کی جانب ایک مثبت اشارہ ہے*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں