79

*جھنگ(جاوید اعوان سے)۔کرپشن پر سیکریٹری ایجوکیشن کا بڑا حکم: ڈی ای او ایلیمنٹری فیمیل جھنگ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں بارے انکوائری کا فیصلہ*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)۔کرپشن پر سیکریٹری ایجوکیشن کا بڑا حکم: ڈی ای او ایلیمنٹری فیمیل جھنگ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں بارے انکوائری کا فیصلہ*
*سیکریٹری ایجوکیشن پنجاب نے جھنگ کے ایک شہری کی جانب سے موصول ہونے والی درخواست پر سخت ایکشن لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ڈی ای او) ایلیمنٹری فیمیل جھنگ کے خلاف کرپشن اور آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزامات پر باضابطہ انکوائری کا حکم جاری کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق، جھنگ کے شہری نے سیکرٹری ایجوکیشن آفس میں اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ مذکورہ آفیسر عرصہ دراز سے ضلع جھنگ میں مختلف ادوار میں بطور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری فیمیل جھنگ تعینات رھی ہیں*، *اور بطور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری فیمیل ترقی پانے کے بعد اور اثر و رسوخ سے جھنگ میں ھی پوسٹنگ کروا لی ھے* *اور اس طویل مدت میں انہوں نے بے نامی جائیدادیں بنائی ہیں اور وہ اپنے ظاہری ذرائع آمدن سے کئی گنا زائد اثاثوں کی مالک ہیں*۔
*درخواست گزار نے یہ سنگین الزام بھی عائد کیا کہ آفیسر سیکرٹری آفس میں اپنے مبینہ مضبوط رابطوں کی وجہ سے اکثر انکوائریوں کو سرد خانوں میں ڈلوا لیتی ہیں، جس کے باعث ان کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں آ پاتی۔صوبائی سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے کرپشن کے الزامات پر فوری اور سخت ایکشن لینے کے اس اقدام کو عوامی اور سماجی حلقوں نے بڑے پیمانے پر سراہا ہے*۔
*عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شفاف انکوائری کو جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ ملوث افراد کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہو سکے اور احتساب کا عمل بلا امتیاز آگے بڑھ سکے*۔
*مزید تفصیلات انکوائری کے بعد سامنے آئیں گئیں*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں