*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈپٹی ڈائریکٹر ہاؤسنگ جھنگ نے ‘رائٹ ٹو انفارمیشن’ کی درخواست مسترد کر دی؛ شہری کا حکام بالا سے رجوع*
*جھنگ میں ڈپٹی ڈائریکٹر ہاؤسنگ آفس میں مبینہ طور پر ایک شہری کی ‘رائٹ ٹو انفارمیشن’ ایکٹ کے تحت دائر کی گئی درخواست کو نظر انداز کر دیا گیا، جس کے بعد شہری نے انصاف کے حصول کے لیے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے*۔
*ذرائع کے مطابق، جھنگ کے ایک شہری نے ڈپٹی ڈائریکٹر ہاؤسنگ کو باقاعدہ درخواست جمع کروائی تھی جس میں سیٹلائٹ ٹاؤن میں زیر تعمیر ایک بلڈنگ کا مکمل ریکارڈ طلب کیا گیا تھا۔ درخواست میں بالخصوص یہ معلومات فراہم کرنے کی استدعا کی گئی تھی کہ آیا بلڈنگ کے مالکان نے متعلقہ نقشہ پاس کروا رکھا ہے یا نہیں، اور خزانہ سرکار میں سرکاری فیس جمع کروانے کے چالان کی نقول فراہم کی جائیں*۔
*تاہم، ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر ہاؤسنگ نے قانون کے تحت دی گئی اس اہم درخواست کو یکسر نظر انداز کر دیا اور مقررہ مدت کے اندر شہری کو کسی بھی قسم کا کوئی ریکارڈ مہیا نہیں کیا گیا*۔
*شہری نے اس اقدام پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں قانون کے مطابق مانگا گیا ریکارڈ فی الفور مہیا کروایا جائے اور قانون شکنی کرنے والے اہلکار کے خلاف کارروائی کی جائے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ عوامی معلومات تک رسائی کے حق کو نظر انداز کرنا سنگین مسئلہ ھے*۔
167









