69

*جھنگ(جاوید اعوان سے)* *ڈسٹرکٹ کونسل* *جھنگ کے شہریوں کیلئے خوشخبری ، جھنگ میں جدید سہولیات سے آراستہ اپنی نوعیت کے پہلے ملٹی سٹوری شاپنگ مال کی منظوری دے دی گئی*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)* *ڈسٹرکٹ کونسل*
*جھنگ کے شہریوں کیلئے خوشخبری ، جھنگ میں جدید سہولیات سے آراستہ اپنی نوعیت کے پہلے ملٹی سٹوری شاپنگ مال کی منظوری دے دی گئی* ۔ *چیف افیسر ضلع کونسل جھنگ کی جانب سے پرائیویٹ پبلک پارٹنر شپ کے تحت میگا پراجیکٹ کا آغاز ہو گا ۔ مہر محمد اکرم بھروانہ*
*حکومتِ پنجاب نے ڈسٹرکٹ کونسل جھنگ کو دھجی روڈ/شہید روڈ پر تعمیر کیے جانے والے ذیل گھر کمرشل پلازہ کے میگا پراجیکٹ کی قانونی تقاضوں کے مطابق پیش رفت کی باقاعدہ اجازت دے دی ہے۔ اس حوالے سے محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ نے مراسلہ جاری کر دیا ہے*، *جس میں واضح کیا گیا ہے کہ منصوبہ پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل کے ذریعے مکمل کیا جائے گا*
*چیف آفیسر ضلع کونسل جھنگ مہر محمد اکرم بھروانہ نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر جھنگ علی اکبر بھنڈر کی کوارڈینیشن سے ضلع میں پہلی بار ایک جدید ترین ملٹی سٹوری شاپنگ مال کی منظوری دی گئی ہے، جو شہریوں کی معاشی، تفریحی اور کاروباری ضروریات کے عین مطابق ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ فرسٹ فلور پر قومی و بین الاقوامی برانڈز کی جدید شاپس قائم ہوں گی.سیکنڈ فلور پر جدید طرز کے سینما ہالز، فوڈ کورٹ، فیملی ایریاز اور بچوں کے لیے محفوظ و معیاری پلے ایریا تعمیر کیا جائے گا۔ تھرڈ فلور پر انٹرنیشنل معیار کے رینٹل گیسٹ ہاؤسز بنائے جائیں گے جبکہ روف ٹاپ پر مختلف برانڈز کے باربی کیو پوائنٹس، کیفے اور فاسٹ فوڈ چینز قائم ہوں گی۔مہر محمد اکرم بھروانہ نے مزید کہا کہ یہ جدید شاپنگ مال سنٹرلی ایئر کنڈیشنڈ ہو گا* *جس میں ATM سہولت، الیکٹرک ایلوویٹرز ، جدید لفٹس، ہیوی ڈیوٹی سکیورٹی سسٹم اور الگ انٹری و ایگزٹ پوائنٹس شامل ہوں گے جو اسے بین الاقوامی معیار کا شاپنگ ڈیسٹینیشن بنائیں گے۔واضح رہے کہ ذیل گھر کمرشل پلازہ جھنگ شہر کے ایک مرکزی اور مصروف ترین علاقے میں تعمیر کیا جا رہا ھے، جس سے نہ صرف شہریوں کو جدید خریداری و تفریحی سہولیات مہیا ھوں گی بلکہ شہر میں کاروباری سرگرمیوں میں بھی نمایاں اضافہ متوقع ھے*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں