*جھنگ(جاوید اعوان سے)ایس ایچ او تھانہ کوتوالی عنصر عباس سپرا کی اہم کارروائیاں، نامی گرامی خاتون منشیات فروش گرفتار*
*ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (DPO) جھنگ کی ہدایت پر تھانہ کوتوالی کے ایس ایچ او عنصر عباس سپرا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف بڑی کارروائیاں کرتے ھوئے ایک نامی گرامی خاتون منشیات فروش کو بھاری مقدار میں چرس سمیت گرفتار کر لیا ھے۔تفصیلات کے مطابق، ایس ایچ او عنصر عباس سپرا کی قیادت میں کی گئی کارروائی کے دوران جھنگ کی بدنام زمانہ خاتون منشیات فروش بتول عرف بتولی کو 2240 گرام (دو کلو 240 گرام) چرس کے ساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا ھے۔ ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ھے۔منشیات فروش کی گرفتاری کے علاوہ، ایک دوسری اہم کارروائی میں تھانہ کوتوالی پولیس نے اے کیٹیگری کے دو اشتہاری ملزمان کو بھی گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ھے*۔ *یہ ملزمان کافی عرصے سے پولیس کو مطلوب تھے*۔
*ان پے در پے کامیاب کارروائیوں پر عوامی اور سماجی حلقوں نے ڈی پی او جھنگ کا خصوصی شکریہ ادا کیا ھے کہ انہوں نے تھانہ کوتوالی جیسے اہم مقام پر ایک دلیر اور بہادر نوجوان افسر عنصر عباس سپرا کو ایس ایچ او تعینات کیا ھے، جس سے علاقے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ھو رھی ھے۔ ان کارروائیوں سے جرائم پیشہ عناصر میں خوف و ہراس پھیل گیا ھے*۔
197









