*جھنگ(چوہدری ربنواز فیصل)عرس بابا نور شاہ عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کیا گیا زائرین کی کثیر تعداد کی شرکت، اجتماعی دعا اور لنگر کا وسیع انتظام کیا گیا* تفصیلات کے مطابق پیر سید فقیر نور احمد ہاشمی المعروف بابا نور شاہ کا سالانہ عرس مبارک دربار عالیہ کوٹ سائی سنگھ* جھنگ میں نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد ہوا* تقریب کی صدارت سجادہ نشین حاجی سید امیر عباس ہاشمی نے کی
عرس کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے کیا گیا، جس کے بعد نعت خوانوں نے بارگاہِ رسالت مآب ﷺ میں* عقیدت کے پھول پیش کیے۔ مریدین اور زائرین کی بڑی تعداد نے عرس کی تقریبات میں بھرپور شرکت کی
عرس کے دوران پاکستان کی سلامتی، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی اجتماعی دعا کی گئی بے اولاد افراد کے لیے دم شدہ لونگ جبکہ نشہ ترک کرنے کے خواہشمند حضرات کے لیے دم شدہ الائچی تقسیم کی گئی*
آخر میں حاضرین کے لیے لنگر شریف کا وسیع انتظام کیا گیا، جس میں شریک زائرین کی بڑی تعداد کو کھانا پیش کیا گیا۔ عرس مبارک کے تمام انتظامات نہایت احسن انداز میں سرانجام دیے گئے۔
154









