94

*جھنگ(جاوید اعوان سے)جس طرح عوام دوسری ذمہ داریاں ایمانداری سے پوری کرتی ھے اس طرح بروقت ٹیکس جمع کرانا بھی عوام کی ذمہ داری ھے پراپرٹی ٹیکس سات دسمبر سے پہلے جمع کرا کر اپنی قومی ذمہ داری پوری کریں*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)جس طرح عوام دوسری ذمہ داریاں ایمانداری سے پوری کرتی ھے اس طرح بروقت ٹیکس جمع کرانا بھی عوام کی ذمہ داری ھے پراپرٹی ٹیکس سات دسمبر سے پہلے جمع کرا کر اپنی قومی ذمہ داری پوری کریں* *ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افیسر شفقت حسین قریشی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ھوئے کیا اس موقع پر شفقت حسین قریشی نے کہاکہ وزیراعلی مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق جس طرح ہم عوام دوسرے کام جیسے کہ بجلی کا بل یا اور چیزیں یا انکم ٹیکس بروقت جمع کرواتے ہیں اسی طرح اپنی پراپرٹی کا ٹیکس بھی بروقت جمع کرانا ہماری ذمہ داری ہے حکومت نے اب سختی سے پراپرٹی ٹیکس بروقت جمع نہ کرانے والوں کی جائیداد سیل کرنے کا ارڈر جاری کر دیا ہے جو پراپرٹی مالکان بروقت اپنا ٹیکس نہیں جمع کرائیں گے چاہے وہ کمرشل ہو یا رہائشی پراپرٹی فوری سیل کر دی جائے گی پراپرٹی ٹیکس کے علاوہ جرمانہ بھی ہوگا ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسر نے مزید کہا دسمبر کیونکہ سال کا اخری مہینہ ہے اس لیے حکومت کو اس مہینے میں کلوزنگ کرنی ہوتی ہے تاکہ جمع ہونے والا ٹیکس عوام کے فلاحی منصوبوں پر خرچ کیا جا سکے اس لیے عوام کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ بروقت اپنے پراپرٹی ٹیکس جمع کروائیں اور کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچ سکیں اس موقع پر شفقت حسین قریشی نے مزید کہا کہ جھنگ کی عوام کو اطلاع دی جاتی ہے کہ وہ سات دسمبر سے پہلے پہلے اپنے تمام واجبات پراپرٹی ٹیکس کی مد میں فوری طور پر جمع کروائیں ورنہ ان کی پراپرٹیاں سیل کر دی جائیں گی اور کوئی عذر قبول نہ ہوگا انہوں نے مزید کہا بروقت ٹیکس جمع کرانے والی قومیں ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرتی ہیں شفقت حسین قریشی نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ دسمبر میں زیادہ سے زیادہ ٹیکس قومی خزانے میں جمع کرانے کا عزم رکھتی ہے جس کے لیے عوام کا تعاون بہت ضروری ہے اج ہی پراپرٹی ٹیکس جمع کرانے کے لیے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے دفتر سے اپنے متعلقہ انسپیکٹر سے پراپرٹی ٹیکس کا چالان حاصل کریں اور بینک میں جمع کروائیں شفقت حسین قریشی نے مزید کہا کہ دفتر کے کسی بھی اہلکار کو بنا رسید کے کوئی بھی رقم ادا نہ کریں بلکہ چالان بینک میں جمع کروائیں اور رسید اپنے پاس محفوظ رکھیں تاکہ اپ کو کسی بھی قسم کی پریشانی نہ ھو سکے* ۔۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں