*جھنگ(جاوید اعوان سے) ٹریفک حادثات کی روک تھام اور شہریوں میں ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی بڑھانے کے لیے جھنگ پولیس کی جانب سے عملی اقدامات مزید تیز کر دیے گئے ہیں*۔ *اسی سلسلے میں گورنمنٹ گریجویٹ کالج جھنگ میں ٹریفک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی، سیمینار میں ایس پی انوسٹی گیشن رحمان قادر نے طلباء و طالبات کو ٹریفک قوانین کی اہمیت، ان پر عملدرآمد اور ٹریفک حادثات کی بڑی وجوہات پر جامع لیکچر دیا۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ایک سنگین جرم ہے اور اس کے باعث قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں۔ عوام بالخصوص نوجوان نسل کو چاہیے کہ ٹریفک اصولوں پر مکمل عمل کریں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں اس موقع پر ڈی ایس پی ٹریفک سعید اختر اور ایس ایچ او تھانہ کوتوالی بھی موجود تھے۔ایس پی انوسٹی گیشن رحمان قادر نے مزید بتایا کہ ٹریفک وائلیشنز پر زیرو ٹالرینس پالیسی پر سختی سے عمل کیا جا رہا ہے اور شہر بھر میں بلاامتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر ہر صورت عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا اور کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔جھنگ پولیس نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ٹریفک آگاہی مہمات کے ذریعے شہریوں میں ٹریفک نظم و ضبط کے کلچر کو فروغ دیا جاتا رہے گا تاکہ حادثات کی شرح میں نمایاں کمی لائی جا سکے*۔
138









