158

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈی پی او جھنگ کی اہم پریس کانفرنس: سابق بار صدر منیر سدھانہ سمیت تین افراد کے بہیمانہ قتل کا مرکزی ملزم گرفتار*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈی پی او جھنگ کی اہم پریس کانفرنس: سابق بار صدر منیر سدھانہ سمیت تین افراد کے بہیمانہ قتل کا مرکزی ملزم گرفتار*
*جھنگ میں تین روز قبل پیش آنے والے سابق بار صدر ایڈووکیٹ منیر احمد سدھانہ اور دو دیگر افراد کے اندوہناک قتل کے معاملے میں پولیس نے اہم پیش رفت کی ھے*۔
*ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے آج پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ بہیمانہ قاتلانہ حملے کے مرکزی ملزم عمران قریشی کو ضلع خانیوال سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا آلہ قتل پسٹل بھی برآمد کر لیا ہے* *سانحہ کا پس منظر ڈی پی او کیانی نے بتایا کہ تین روز قبل گوجرہ روڈ پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے۔ مقتولین میں سابق بار صدر ایڈووکیٹ منیر احمد سدھانہ، ان کے ڈرائیور اور فائرنگ کی زد میں آنے والا ایک راہگیر شامل تھا*
*ڈی پی او بلال افتخار کیانی نے مزید کہا کہ گرفتار ملزم عمران قریشی سے سخت تفتیش جاری ہے تاکہ واردات کے محرکات اور دیگر تفصیلات سامنے لائی جا سکیں*۔
*انہوں نے یقین دلایا کہ بقیہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیمیں مسلسل چھاپے مار رہی ہیں اور سرچ آپریشن کو مزید تیز کر دیا گیا ہے*۔
*ڈی پی او کیانی نے مقتولین کے لواحقین سے گہری ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا، “ہماری ہمدردیاں مقتولین کے لواحقین کیساتھ ہیں، ان شاء اللہ بہت جلد بقیہ ملزمان بھی قانون کی گرفت میں ہوں گے اور انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا*۔”
*مزید تفصیلات اور بقیہ ملزمان کی گرفتاری کے بارے میں اپڈیٹس کے لیے ہمارے ساتھ رہیں*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں