*جھنگ(جاوید اعوان سے)شورکوٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال کرپشن کیس: سابق ایم ایس ڈاکٹر نوید صفدر سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتیں خارج، ملزمان فرار*
*تحصیل ہیڈکوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال شورکوٹ میں مبینہ کرپشن کے مقدمے میں بڑا بریک تھرو سامنے آیا ھے، یہاں اسپیشل جج اینٹی کرپشن کی عدالت نے سابق ایم ایس ڈاکٹر نوید صفدر سمیت دیگر ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کر دیں*۔
*تفصیلات کے مطابق سردار ثمین گجر ایڈووکیٹ کی مدعیت میں اینٹی کرپشن کے تحت درج ھونے والے اس اہم مقدمے کی سماعت اسپیشل جج اینٹی کرپشن قیصر بٹ کی عدالت میں ہوئی۔ عدالت نے ٹھوس شواہد اور دلائل کی روشنی میں سابق ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر نوید صفدر اور ان کے شریک ملزمان کی ضمانتوں کو خارج کرنے کا حکم جاری کیا*۔
*ذرائع کے مطابق، جیسے ہی معزز جج قیصر بٹ نے ضمانتیں منسوخ کرنے کا فیصلہ سنایا، عدالت میں موجود تمام ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جس پر سکیورٹی اور قانونی حلقوں میں تشویش پائی جاتی ہے*۔
*یہ مقدمہ شورکوٹ ٹی ایچ کیو ہسپتال میں ہونے والی مبینہ مالی بے ضابطگیوں اور کرپشن سے متعلق ہے، جس نے علاقے میں ہلچل مچا رکھی تھی۔ عدالت کا یہ فیصلہ اینٹی کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن میں ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے*۔
*مزید کارروائی: اب اینٹی کرپشن حکام کو ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے اور ان کی تلاش شروع کرنے کی ضرورت ہے*۔
240










