*جھنگ(جاوید اعوان سے)۔سرکاری ریٹ کی کھلی خلاف ورزی، ماجھی سلطان میں اینٹیں 16 ہزار روپے میں فروخت*
*حکومت کی جانب سے بھٹوں پر اینٹوں کا سرکاری ریٹ 9 ہزار روپے فی ہزار مقرر ہونے کے باوجود*۔۔، *تحصیل شورکوٹ کے علاقہ ماجھی سلطان میں آج بھی اینٹیں بلیک میں 16 ہزار روپے میں فروخت کی جا رہی ہیں۔ یہ نہ صرف سرکاری احکامات کی کھلی خلاف ورزی ہے بلکہ مہنگائی کے مارے عوام کے ساتھ سراسر ظلم ھے*
*علاقہ مکینوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بھٹہ مالکان حکومتی رٹ کو چیلنج کر رہے ہیں اور من مانی قیمتوں پر فروخت جاری رکھے ہوئے ہیں۔ اس مہنگائی کی وجہ سے غریب اور متوسط طبقے کے لیے اپنا مکان بنانا یا مرمت کرانا ناممکن ہو چکا ہے*۔
*عوام نے ڈپٹی کمشنر جھنگ سے پُر زور مؤدبانہ اپیل کی ہے کہ وہ اس سنگین معاملے کا فوری نوٹس لیں اور سرکاری ریٹ پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جائے*۔
*خلاف ورزی کرنے والے بھٹہ مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے*۔
*مہنگائی کے اس دور میں غریب عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے*۔
*عوام نے ڈی سی جھنگ سے امید ظاہر کی ہے کہ وہ ذاتی دلچسپی لے کر اس مافیا کے خلاف ایکشن لیں گے تاکہ سرکاری قیمت پر اینٹوں کی دستیابی ممکن ہو سکے*۔
107










