*جھنگ(جاوید اعوان سے)۔پاک میڈیا کونسل پاکستان قائدین کی جرأت مندانہ قیادت میں صحافیوں کے حقوق کے لیے عملی جدوجہدکر رہی ہے حجاب طفیل*
“پاک میڈیا کونسل کی قیادت نے ثابت کر دیا ہے کہ صحافی برادری کی خدمت صرف نعروں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے ہوتی ہے
مرکزی جنرل سیکرٹری کی تنظیمی صلاحیتوں نے کونسل کو ملک کی مضبوط ترین صحافتی آواز بنا دیا ہے. پاک میڈیا کونسل پاکستان کے مرکزی صدر میاں عبد الوحید عمرانہ اور مرکزی جنرل سیکرٹری چوھدری فیاض طفیل سدھو کی جرأت مندانہ قیادت میں صحافیوں کے حقوق کی حفاظت اور میڈیا کی آزادی کے لیے عملی جدوجہد کر رہی ہے۔ کونسل کا منشور واضح، مضبوط اور صحافیوں کے بنیادی مسائل کے حل پر مبنی ہے، جس کا مقصد پاکستان میں آزاد، ذمہ دار اور باوقار صحافت کو فروغ دینا ہے۔ان خیالات کا اظہار مرکزی وومن ونگ نائب صدر حجاب طفیل نے اپنے بیان میں کیا مزید کہا کہ پاک میڈیا کونسل کی قیادت نے ثابت کر دیا ہے کہ صحافی برادری کی خدمت صرف نعروں سے نہیں بلکہ عملی اقدامات سے ہوتی ہے۔ میاں عبد الوحید عمرانہ کی بصیرت افروز رہنمائی اور مرکزی جنرل سیکرٹری کی تنظیمی صلاحیتوں نے کونسل کو ملک کی مضبوط ترین صحافتی آواز بنا دیا ہے۔ کونسل کا منشور صحافیوں کے تحفظ، ان کی فلاح و بہبود، فیلڈ میں پیش آنے والے خطرات سے نمٹنے، اور اظہارِ رائے کی آزادی کے فروغ کا ضامن ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہماری جدوجہد کا مقصد نہ صرف صحافیوں کی آواز کو طاقت دینا ہے بلکہ صحافت کے مقدس پیشے کو ہر طرح کے دباؤ اور جبر سے آزاد کرنا بھی ہے۔ پاک میڈیا کونسل ہر اس فرد کا ساتھ دے گی جو سچ اور حقائق کی بنیاد پر عوام کی خدمت کرنا چاہتا ہے۔آخر میں حجاب طفیل نے واضح کیا کہ کونسل کا منشور آنے والے دنوں میں مزید مضبوط اقدامات، بہتر تنظیمی ڈھانچے اور صحافتی کمیونٹی کے لیے فلاحی پالیسیوں کی شکل میں سامنے آئے گا۔
193










