143

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ایلیمنٹری) مردانہ جھنگ اساتذہ کی اِن سروس پروموشن کیلئے سست روی کا مظاہرہ کررہے ہیں جس سے اساتذہ کی پریشانیوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ محمد انور جپہ*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ایلیمنٹری) مردانہ جھنگ اساتذہ کی اِن سروس پروموشن کیلئے سست روی کا مظاہرہ کررہے ہیں جس سے اساتذہ کی پریشانیوں میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ محمد انور جپہ*
پنجاب ٹیچرزیونین جھنگ کے صدر محمدانور جپہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ایلیمنٹری) مردانہ جھنگ اساتذہ کی اِن سروس پروموشن میں قطعاً دلچسپی نہ رکھتے ہیں۔موصوف کی جھنگ میں تعیناتی کو ایک سال ہونے کو ہے لیکن پروموشن کے حوالے سے کئی بار مطالبہ کرنے کے باوجود سنی ان سنی کردیتے ہیں۔ PSTاور ESTکی سنیارٹی لسٹیں تیار کرنے میں تاخیری حربے استعمال کئے جارہے ہیں،اگر موصوف کے TA/DAکا حساب لگایا جائے تو شاید لاکھوں میں ہوگا معلوم ہوتا ہے کہ وہ صرف جھنگ میں TA/DAبنانے کیلئے ہی تشریف لائے ہیں،اساتذہ مسائل حل کرنا شاید ان کی ذمہ داریوں میں شامل نہ ہے۔ اپنی سہولیات کیلئے تو کمروں کی تزئین وآرائش کیلئے خوب بندوبست کیاگیا ہے،کلیریکل سٹاف کو نکال کر کمرہ خالی کروایا گیا جو ٹھیکہ داروں کی آماجگاہ بن گیا ہے۔سی ای او ایجوکیشن کو اساتذہ مسائل اور پروموشن کیلئے بھی کہا گیا شاید انہوں نے ڈی ای او کو پروموشن کا کام تیز کرنے کیلئے کہا بھی ہو،لگتا ہے کہ سی ای او ایجوکیشن کے احکا مات ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کیلئے کوئی اہمیت نہ رکھتے ہیں۔ پنجاب ٹیچرز یونین جھنگ ایک بار پھر بھرپورمطالبہ کرتی ہے کہ ماہ دسمبر کے دوران ہی اساتذہ کی پروموشن کی جائے، ایسا نہ ہو کہ یونین احتجاج کرنے پر مجبور ہوجائے جس کی تمام ترذمہ داری آفیسرز پر ہوگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں