185

*جھنگ(جاوید اعوان سے) خواتین کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے جھنگ ڈاکٹرز ہسپتال، بھکر روڈ پر ایک روزہ فری گائنی کیمپ کا انعقاد کیا گیا* *جس

*جھنگ(جاوید اعوان سے) خواتین کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی کے لیے جھنگ ڈاکٹرز ہسپتال، بھکر روڈ پر ایک روزہ فری گائنی کیمپ کا انعقاد کیا گیا* *جس میں معروف ماہرِ امراضِ نسواں ڈاکٹر سیدہ کومل سکندر ایم بی بی ایس (پنجاب)، ایف سی پی ایس، سابقہ رجسٹرار جنرل ہسپتال لاہور اور ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ نے بطور اسپیشلسٹ اپنی خدمات پیش کیں۔فری گائنی کیمپ میں خواتین کے لیے مفت طبی معائنہ، فری ادویات اور فری الٹراساؤنڈ کی سہولت فراہم کی گئی۔ کیمپ کے دوران بانجھ پن کی تشخیص، بار بار حمل ضائع ہونے کے اسباب و علاج، ماہواری کی مختلف پیچیدگیوں کا علاج، زچگی سے متعلق مسائل کے حل کے علاوہ چھوٹے اور بڑے آپریشنز سے متعلق طبی مشاورت بھی فراہم کی گئی۔اس موقع پر ڈاکٹر سیدہ کومل سکندر نے کہا کہ فری گائنی کیمپ کے انعقاد کا بنیادی مقصد خواتین کو بغیر کسی مالی بوجھ کے نسوانی، زچگی اور بانجھ پن سے متعلق صحت کے مسائل پر معیاری طبی مشورہ، بروقت تشخیص اور علاج کی سہولیات فراہم کرنا ہے خاص طور پر غریب اور مستحق خواتین کو صحت کی بنیادی سہولیات تک رسائی دینا، بانجھ پن کی ابتدائی تشخیص، دورانِ حمل پیچیدہ بیماریوں کی نشاندہی اور علاج، اور خواتین میں صحت سے متعلق آگاہی کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ وہ بروقت علاج کروا کر صحت مند زندگی گزار سکیں*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں