74

*جھنگ (جاوید اعوان سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کے علاج معالجہ اورصحت کی دیگرسہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے بھرپور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں*۔

*جھنگ (جاوید اعوان سے)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہریوں کے علاج معالجہ اورصحت کی دیگرسہولیات کی فراہمی کے حوالہ سے بھرپور اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں*۔
*اس حوالہ سے ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے محکمہ صحت کے افسران کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبوںمیں علاج معالجہ کی صورتحال اور طبی سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سٹاف کی حاضری سمیت مریضوں کا ریکارڈ، صفائی ستھرائی، ادویات کی دستیابی، فارمیسی ،مشینری کی ورکنگ حالت کو چیک کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف شعبوں کے معائنہ کے دوران مریضوں اور ان کے لواحقین سے علاج معالجہ اور طبی سہولیات کی فراہمی کے بارے میں دریافت کیا۔انہوں نے ہسپتال کی انتظامیہ سے کہا کہ صحت کے شعبہ میں حکومتی اقدامات کے ثمرات عام مریضوں تک پہنچنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ عوام کو صحت کی معیاری سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے۔ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں علاج کی جدید سہولیات مہیا کی جا رہی ہیں۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اور دیگر انتظامی افسران سے ہسپتال کی سروسز بارے بریفنگ بھی لی*۔
۔۔۔٭٭٭٭۔۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں