95

*جھنگ(جاوید اعوان سے)حضرت پیر ذوالفقار نقشبندی اور پیر عبدالرحیم نقشبندی کی علمی روحانی دینی اور ملی خدمات مدتوں یاد رھیں گی*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)حضرت پیر ذوالفقار نقشبندی اور پیر عبدالرحیم نقشبندی کی علمی روحانی دینی اور ملی خدمات مدتوں یاد رھیں گی* ۔وزیر اعلی بھار نے مسلمان عورت کے چھرے سے برقعہ اتارنے کے عمل سے مسلم دشمنی دنیا ثابت ھوگئ ھے یہ باتیں جمیعت علماء اسلام کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے ضلعی ذمہ دار حافظ عبدالرحمن عزیز کی رھائیش گاہ پر میڈیا اور جماعتی ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کھیں اس موقع پر
مولانا محمد امجد خان نے کہاکہ انسانی حقوق اور عورتوں کے حقوق کے دعوے دار کھاں ھیں انھیں بھار کے چیف منسٹر کا کردار دکھائ نھی دےگا مولانا محمد امجد خان نے کہا کہ نام نہاد سیکولر ریاست کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گےاور
بغل میں چھری اور منہ سے رام رام کا کردار نظر آنے کے بعد بھی دنیا خاموش رہی تو یہ تعصب کی انتہا ھوگی
جمعیت علماء اسلام کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری مولانا امجد خان ئے کہا کہ ولی کامل پیر حافظ ذولفقار نقشبندی رح اور پیر عبدالرحیم نقشبندی نے تصوف، روحانیت، درس و تدریس، تصنیف و تالیف اور معاشرتی جدوجہد کے میدان میں اَن مٹ نقوش چھو ڑے ہیں ۔ جنہوں نیدینی و دنیاوی میدان میں لاکھوں نوجوانوں کی راہنمائی کر کے ان کی زندگیوں کو بدل ڈالہ ہے،انکی دینی و ملی،معاشرتی خدمات تادیر یاد رکھی جائیں گی اس موقع پر جے یو آئی کے مرکزی شوری کے ممبر شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ ۔مفتی شمس الحق عبدالرحمن عزیز، حافظ عبدالصمد، قاری محمد طارق۔قاری محمد ریاض، مولانا نورالدین زنگی، انجینئر نصراللہ حسن ڈھڈی، محمد علی شکیل،حاجی خالد محمود ڈھڈی، حافظ محمد، حافظ عبداللہ عزیز، حافظ حسین احمد اسعد منظور ۔حافظ عبدالاحد ۔محمد آسماعیل ۔حافظ حسن ودیگر راہنما موجود تھے۔
مولانا محمد امجد خان نے کہا کہ 16دسمبر کا دن پاکستان کی تاریخ کا سیا ہ ترین دن ہے سانحہ سقوط ڈھاکہ ایک خفیہ بین الاقوامی سازش تھی اسی تاریخ کو سانحہ پشاور نے بھی قوم کے دل ہلا کر رکھ دیاپوری قوم ان سانحات کی وجہ سے اج بھی غمزدہ ہے،وطن عزیز آئین اور ملک کی ترقی کے خلاف عناصر ایک بار پھر گیم کھیل رہے ہیں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت ملک میں بدامنی پھیلائی جارہی ہے لیکن جے یو آئی اور علماء ایسی ہر سازش کے مقابلے کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت ہوں گے ۔ مولانا محمد امجد خان نے کہا کہ پا کستان کے خلاف سازشیں پہلے دن سے جاری ہیں 16دسمبر کو اسی سازش کے نتیجہ میں پا کستان دولخت ہوا۔ انہوں نے کہاکہ جے یو آئی قوم میں وحدت اور اتحاد کے لیئے کوشاں ہے اور یہ مشن جاری رکھے گی اور ملک کے خلاف سازشوں کا ناکام بنانے کے لیئے ہر محاذ پر مقابلہ کر رہی ہے اور کرتی رہے گی ۔ انہوں نے کہاکہ آج کے دن قوم اور ریاستی اداروں ،مذہبی اور سیا سی راہنماءوں کو پاکستان کو محفوظ اور ترقی یافتہ بنانے کا عہد کر نا چاہیے ۔بعد ازاں مولانا امجد خان صاحب نے فیض گاشریف ملہو موڑ پر پیر عبدالرحیم نقشبندی رح کی ان کے صاحبزادگان سے تعزیت کی اور عبدالرحمن عزیز کی رہائش گا ہ پر رات کا قیام کیا اور صبح جامعہ محمودیہ گلشن جھنگوی مولانا حق نواز و دیگر شہداء کے مزارات پر حاضری دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں