68

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ضلع کچہری کے گرد غیر قانونی اسٹینڈز کی بھرمار، شہریوں کا جینا محال۔ڈی پی او اور ڈی سی آفس جانے والے سائلین پریشان، اسکولوں کی چھٹی کے وقت ٹریفک جام معمول بن گیا*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ضلع کچہری کے گرد غیر قانونی اسٹینڈز کی بھرمار، شہریوں کا جینا محال۔ڈی پی او اور ڈی سی آفس جانے والے سائلین پریشان، اسکولوں کی چھٹی کے وقت ٹریفک جام معمول بن گیا*
جھنگ ضلع کچہری اور اس کے گرد و نواح میں غیر قانونی موٹر سائیکل اسٹینڈز کی بھرمار نے عوام کا کچومر نکال دیا ہے۔ کچہری روڈ، ڈی پی او آفس، ڈپٹی کمشنر آفس اور ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس کے باہر سڑکوں پر قائم ان غیر قانونی اسٹینڈز کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہو کر رہ گیا ہے، جس سے دور دراز سے آنے والے سائلین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ خاص طور پر دوپہر کے وقت جب اسکولوں اور کالجز کی چھٹی ہوتی ہے، تو صورتحال مزید سنگین ہو جاتی ہے۔ سڑک کے دونوں اطراف غیر قانونی پارکنگ کی وجہ سے ایمبولینسوں اور سرکاری گاڑیوں کا گزرنا بھی محال ہو جاتا ہے۔ کچہری میں اپنے کاموں کے لیے آنے والے سائلین گھنٹوں ٹریفک میں پھنسے رہتے ہیں، جس سے نہ صرف ان کا وقت ضائع ہوتا ہے بلکہ ذہنی اذیت کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے۔عوامی اور سماجی حلقوں نے اس حساس معاملے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کمشنر فیصل آباد، ڈپٹی کمشنر جھنگ اور ڈی پی او جھنگ سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ شہریوں کا مطالبہ ہے کہ سڑکوں پر قائم غیر قانونی اسٹینڈز کا فوری خاتمہ کیا جائے۔
پارکنگ کے لیے متبادل اور منظم جگہ فراہم کی جائے۔
ٹریفک پولیس کی نفری بڑھائی جائے تاکہ چھٹی کے اوقات میں روانی برقرار رہے۔سماجی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ اگر ان غیر قانونی اسٹینڈزکے خلاف فوری کارروائی نہ کی گئی تو کچہری آنے والے سائلین اور سرکاری ملازمین کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں