156

*جھنگ(جاوید اعوان سے)جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی امیر و ممبر قومی اسمبلی مولانا فضل الرحمن نے مدرسہ علوم الشرعیہ جھنگ میں جماعتی ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کہا ھے کہ*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)جمعیت علماء اسلام پاکستان کے مرکزی امیر و ممبر قومی اسمبلی مولانا فضل الرحمن نے مدرسہ علوم الشرعیہ جھنگ میں جماعتی ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کہا ھے کہ* حکمرانوں کی طرف سے پارلیمنٹ میں غیر اسلامی قانون سازی کا عمل آئین سے انحراف ہے ۔ جے یو آئی ایسی قانون سازی کے خلاف مزاحمت جاری رکھے گی ۔ اسلامی نظریاتی کونسل کی سفارشات کی روشنی میں قانون سازی کی جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حالیہ آئینی ترامیم آئین کی روح کی منافی ہیں جن سے آئین کا حلیہ بگڑ رہا ہے ۔ کل جماعتی کانفرنس سے قبل تمام اپوزیشن کو یکساں ایجنڈے پر متفق کیا جانا ضروری ہے ۔ جمعیت علماء اسلام موجودہ سیاسی حالات پر باریک بینی سے جائزہ لے رہی ہے ۔ بہت جلد فیصلہ کن لائحہ عمل دیا جائے گا۔ کارکن اپنی صفیں منظم کریں۔ پنجاب میں غیر جماعتی بنیادوں پر بلدیاتی انتخابات کرانے سے گروہی و برادریزم کی سوچ کو پروان چڑھانے میں مدد گار ہونگے۔ ایسا بلدیاتی نظام ہونا چاہیے کہ جس کو عوامی تائید حاصل ہوں اور بلدیاتی نمائندوں کو حقیقی اختیارات حاصل ہوں۔ اس موقع پر جے یو آئی کے رہنما مولانا صفی اللہ، مولانا نصیر احمد، شہباز گجر ایڈووکیٹ، مولانا محمد طارق، سید مصدوق حسین شاہ، انجینئر نصر اللہ ڈھڈی ، خالد محمود ڈھڈی، حاجی محمد الطاف، مولانا اقبال حدیری ، مولانا مسرور حسین شاہ و دیگر بھی موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں