119

*شورکوٹ(جاوید اعوان سے)جمعیت علماء اسلام تحصیل شورکوٹ کی مجلسِ عاملہ و شوریٰ کے اراکین کا اجلاس امیرِ تحصیل مولانا محمد ادریس کی صدارت میں منعقد ہوا*۔

*شورکوٹ(جاوید اعوان سے)جمعیت علماء اسلام تحصیل شورکوٹ کی مجلسِ عاملہ و شوریٰ کے اراکین کا اجلاس امیرِ تحصیل مولانا محمد ادریس کی صدارت میں منعقد ہوا*۔ اجلاس میں خصوصی طور پر مرکزی مجلسِ عمومی کے ممبر عبدالرحمن عزیز، شیخ محمد شکیل اور محمد علی شکیل نے شرکت کی۔
اجلاس میں تحصیل ناظمِ عمومی مولانا ثمامہ سراج نے سابقہ جماعتی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ پیش کیا اور آئندہ کے لائحۂ عمل، بلدیاتی انتخابات اور یونٹ سازی کے امور کو حتمی شکل دی گئی۔ اس موقع پر عبدالرحمن عزیز نے جماعتی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اسے مزید مؤثر بنانے کے لیے تحصیل میڈیا کوآرڈینیٹر، ناظمِ اطلاعات اور یوتھ کنوینئر کو فعال کیا جائے، کیونکہ موجودہ دور میں پرنٹ، ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا مؤثر اور طاقتور ہتھیار ہیں۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے محمد علی شکیل ناظمِ مالیات نے جماعتی اراکین پر زور دیا کہ وہ فنڈز کو مضبوط بنانے میں اپنا مؤثر کردار ادا کریں اور بلدیاتی سمیت آئندہ انتخابات میں مولانا ثمامہ سراج کو ایم پی اے کے طور پر انتخاب لڑانے کے لیے کوششیں تیز کی جائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں