169

*جھنگ(جاوید اعوان سے)پنجاب ٹیچرز یونین کے صوبائی صدر حافظ غلام محی الدین کا دورۂ جھنگ، اساتذہ کے مسائل پر اہم ملاقاتیں*۔

*جھنگ(جاوید اعوان سے)پنجاب ٹیچرز یونین کے صوبائی صدر حافظ غلام محی الدین کا دورۂ جھنگ، اساتذہ کے مسائل پر اہم ملاقاتیں*۔ پنجاب ٹیچرز یونین (پنجاب) کے صدر حافظ غلام محی الدین نے تنظیمی امور اور اساتذہ کو درپیش مسائل کے حل کے لیے ضلع جھنگ کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران خاص طور پر ضلع جھنگ میں گزشتہ کئی سالوں سے سٹے کے باعث رکی ہوئی پروموشنز کے مسئلے پر تفصیلی غور کیا گیا اور ان میں تیزی لانے پر زور دیا گیا۔اس موقع پر اساتذہ کی جانب سے اس امر پر بھی تشویش کا اظہار کیا گیا کہ بعض اساتذہ سے پورا سال تدریسی خدمات لی گئیں، تاہم انہیں لیو انکیشمنٹ کی ادائیگی نہ ہونا ایک لمحہ فکریہ ہے۔ وفد نے مطالبہ کیا کہ اساتذہ کے جائز حقوق کی بروقت ادائیگی کو یقینی بنایا جائے۔دورے کے دوران پاکستان ٹیچرز یونین ضلع جھنگ کے صدر محمد انور جپہ، جنرل سیکرٹری محمد سعید احمد، نائب صدر غلام شبیر، شیخ شفقت حسین، عمر فاروق، فضل الرحمان، خاور عباس، مظہر حسین بھٹی، مہر شفقت سپرا، زین الطاف، رفحان مرزا، خالد حسین قمر جبکہ خواتین ونگ کی نمائندگی رابعہ کوثر، صائمہ اقبال، سمعیہ اور صائقہ رانی نے کی۔یونین کے وفد نے ڈی ای او سیکنڈری ناصرہ پروین، ڈی ای او ایلیمنٹری نسرین عبداللہ، سپرنٹنڈنٹ محمد پرویز اور محمد عتیق کے ساتھ ملاقات کی اور اساتذہ کو درپیش مختلف مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔محکمہ تعلیم کے افسران نے تمام مسائل کو جلد از جلد حل کروانے کی مکمل یقین دہانی کروائی جس پر پنجاب ٹیچرز یونین کے وفد نے ان کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ اساتذہ کے مسائل عملی اقدامات کے ذریعے حل کیے جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں