*جھنگ(جاوید اعوان سے) ضلع جھنگ میں ٹاؤٹ مافیا اور رسہ گیروں کے مکمل خاتمے کیلئے پولیس کی جانب سے غیر معمولی اور نتیجہ خیز اقدامات کئے جائیں، جن کے عملی نتائج مانگے جائیں گے*۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی نے پولیس افسران کو ٹاؤٹ مافیا اور رسہ گیروں کے خلاف سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا۔
ڈی پی او جھنگ نے دوٹوک انداز میں واضح پیغام دیا ہے کہ جرائم میں سہولت کاری، رسہ گیری، ٹاؤٹ مافیا اور جرائم پر خاموش سہولت کاری کرنے والے عناصر کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ ایسے تمام افراد کے خلاف قانون کے مطابق بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور انہیں آڑے ہاتھوں لیا جائے گا۔
انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ ٹاؤٹ مافیا کے خلاف کارروائیاں محض رسمی نہ ہوں بلکہ ان کے ٹھوس اور نظر آنے والے نتائج سامنے آنے چاہئیں، تاکہ عوام کا پولیس پر اعتماد مزید مضبوط ہو۔ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کی قیادت میں اب تک ٹاؤٹ مافیا اور رسہ گیری سے تعلق رکھنے والے 29 افراد کے خلاف مقدمات درج کئے جا چکے ہیں، جبکہ مزید عناصر کی نشاندہی اور گرفتاری کے لئے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔ڈی پی او جھنگ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ضلع بھر میں قانون کی عملداری، شفافیت اور عوامی تحفظ کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔
45










