93

*جھنگ(جاوید اعوان سے)آذاد فٹبال کلب کے زیر اہتمام فٹبال ٹورنامنٹ ، فرینڈز فٹبال کلب نے جیت لیا.صدر ڈی ایف اے چوہدری معمر قذافی کی فاتح ٹیم اور کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر انتظامیہ کو مبارکباد*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)آذاد فٹبال کلب کے زیر اہتمام فٹبال ٹورنامنٹ ، فرینڈز فٹبال کلب نے جیت لیا.صدر ڈی ایف اے چوہدری معمر قذافی کی فاتح ٹیم اور کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر انتظامیہ کو مبارکباد*
آزاد فٹبال کلب کے زیر اہتمام تالاب کمیٹی گراؤنڈ میں فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع بھر سے ٹیمیں شریک ہوئیں ۔ ٹورنامنٹ کا فائنل مقابلہ فرینڈز کلب اور العباس کھوکھرا کلب کے مابین کھیلا گیا جو کہ فرینڈز فٹبال کلب نے ایک کے مقابلے دو گول سے جیت لیا ۔ صدر ڈسٹرکٹ فٹبال ایسوسی ایشن و صدر فرینڈز فٹبال کلب چوہدری معمر قذافی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ صدر ڈی ایف اے نے فرینڈز فٹبال کلب کے سینئر ممبران ساجد خان ، ناصر عباس ، آصف شاہ ، برخودار حسین اور تمام کھلاڑیوں کو ٹورنامنٹ جیتنے پر مبارکباد دی جبکہ کامیاب ٹورنامنٹ کے انعقاد پر صدر ڈی ایف اے نے جھنگ آذاد فٹبال کلب کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے خالد زبیر گوندل ، ساجد حسین ایڈووکیٹ اور کلب انتظامیہ کو مبارکباد دی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں