94

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ایس ایچ او تھانہ کوتوالی مہر عنصر سپرا کی اپنی ٹیم کے ھمراہ کامیاب کاروائی، دو اے کیٹیگری اشتہاری ملزمان گرفتار*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ایس ایچ او تھانہ کوتوالی مہر عنصر سپرا کی اپنی ٹیم کے ھمراہ کامیاب کاروائی، دو اے کیٹیگری اشتہاری ملزمان گرفتار*
تھانہ کوتوالی جھنگ کے ایس ایچ او مہر عنصر سپرا نے اپنی ٹیم کے ھمراہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ پولیس نے دورانِ کاروائی دو اشتہاری ملزمان (اے کیٹیگری) کو گرفتار کر لیا، جو طویل عرصہ سے قانون کی گرفت سے فرار تھے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان مقدمہ نمبر 1644/23 زیرِ دفعہ 392 تعزیراتِ پاکستان میں تھانہ کوتوالی کو مطلوب تھے۔ ملزمان ڈکیتی جیسے سنگین مقدمہ میں اشتہاری قرار دیے جا چکے تھے اور پولیس کو عرصہ دراز سے ان کی تلاش تھی۔ایس ایچ او مہر عنصر سپرا نے بتایا کہ اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی، جس نے جدید حکمتِ عملی اور مخبر کی اطلاع پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کیا۔
پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ عدالت میں پیش کیا جائے گا ۔
شہریوں نے ایس ایچ او تھانہ کوتوالی مہر عنصر سپرا اور پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس طرح کی کارروائیوں سے شہر میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آئے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں