101

*جھنگ(جاوید اعوان سے)پنجاب بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور فارمیسیز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)پنجاب بھر میں غیر قانونی میڈیکل سٹورز اور فارمیسیز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کا فیصلہ*
*حکومت پنجاب نے صوبہ بھر میں انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے عناصر اور غیر قانونی طور پر چلنے والے میڈیکل سٹورز کے خلاف فیصلہ کن کاروائی کا آغاز کرنے کا اعلان کر دیا ھے۔ محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق، پنجاب میں کرائے کے لائسنس پر قائم میڈیکل سٹورز اور* *فارمیسیز کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن کے لیے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔خصوصی ٹیموں کی تشکیل اور ڈیٹا کا حصول اس مہم کو شفاف اور موثر بنانے کے لیے اعلیٰ سطح کی سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں*۔ *یہ ٹیمیں تمام اضلاع میں میڈیکل سٹورز کا مکمل ڈیٹا جمع کریں گی*، *جس میں درج ذیل پہلوؤں کی جانچ پڑتال کی جائے گی: کیا فارمیسی یا میڈیکل سٹور متعلقہ فارماسسٹ کی موجودگی میں چل رہا ہے؟ کیا لائسنس کسی دوسرے شخص سے کرائے پر حاصل کیا گیا ہے*؟
*سٹور کے پاس موجود ادویات کا ریکارڈ اور معیار کیا ہے؟سخت قانونی کارروائی کا عندیہ*
*حکام کا کہنا ہے کہ ڈیٹا جمع کرنے کے بعد یہاں بھی بے قاعدگی پائی گئی، وہاں نہ صرف میڈیکل سٹورز کو سیل (Seal) کیا جائے گا.بلکہ مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی بھی عمل میں لائی جائے گی۔ اس کریک ڈاؤن کا بنیادی مقصد ادویات کی فروخت کے نظام کو مروجہ قوانین کے مطابق بنانا اور کوالیفائیڈ فارماسسٹ کی موجودگی کو یقینی بنانا ہے*۔
*عوامی حلقوں نے حکومت کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے جعلی اور غیر معیاری ادویات کی فروخت پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ کرائے کے لائسنس پر چلنے والے سٹورز اکثر غیر مستند افراد کے ہاتھ میں ہوتے ہیں، جو مریضوں کی زندگیوں کے لیے بڑا خطرہ ہیں*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں