*ملتان (جاوید اعوان سے) چیف ٹریفک آفیسر ملتان محمد کاشف اسلم پرموشن کورس کے لئے روانہ، کائنات اظہر خان (ایس پی کینٹ) نے چیف ٹریفک آفیسر ملتان کا اضافی چارج سنبھال لیا*، *ملتان میں ٹریفک کے مسائل کو حل کرنا میری اولین ترجیح ہوگی۔ کائنات اظہر خان (ایس پی کینٹ) نے چیف ٹریفک آفیسر ملتان کا اضافی چارج سنبھال لیا۔ چارج سنبھالتے ہی سی ٹی او ملتان نے پولیس خدمت مرکز پولیس لائن، ملتان پولیس 88.6ایف ایم ریڈیو اور دفاتر وبرانچز ہائے کا وزٹ کیا اور تمام سٹاف کو محنت ولگن سے ڈیوٹی سرانجام دینے کی ہدایات جاری کیں۔ ملتان میں آبادی کے اضافہ کے ساتھ ساتھ ٹریفک کے مسائل میں اضافہ ھوا ھے جس کو بہتر کرنا میری اولین ترجیح ھوگی۔ ملتان میں ٹریفک پولیس کی اسپیشل رسپانس ٹیم کو مزید فعال کیا جائے گا جو کسی بھی ٹریفک پرابلم کی صورت میں ٹریفک کے سموتھ فلو کو برقرار رکھنے کے ذمہ دار ہیں*۔
110











