*جھنگ۔ثمر شاہ ایس ایچ او تھانہ سٹی کی قیادت میں پتنگ بازی کے خلاف فیصلہ کن وار، خفیہ فیکٹری بے نقاب، ہزاروں پتنگیں و ڈور برآمد*
*جھنگ میں خونی اور جان لیوا کھیل پتنگ بازی کے خلاف پولیس کی بھرپور اور منظم مہم کامیابی سے جاری ہے۔ ثمر شاہ ایس ایچ او تھانہ سٹی کی زیرِ نگرانی تھانہ سٹی پولیس نے پیشہ ورانہ مہارت، بروقت حکمتِ عملی اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر شہر کے گنجان آباد علاقے میں قائم ایک خفیہ پتنگ ساز فیکٹری پر کامیاب چھاپہ مارا۔ اس کارروائی کے دوران ہزاروں کی تعداد میں تیار اور نیم تیار پتنگیں، کیمیکل لگی ڈور اور دیگر ممنوعہ سامان برآمد کر کے خونی کھیل کے نیٹ ورک کو کاری ضرب لگائی گئی۔پولیس کے مطابق یہ فیکٹری خفیہ طور پر چلائی جا رہی تھی جو شہر بھر میں پتنگ بازی کے فروغ کا باعث بن رہی تھی اور معصوم شہریوں، بچوں اور موٹر سائیکل سواروں کی جانوں کیلئے مستقل خطرہ بنی ہوئی تھی۔ کارروائی کے دوران مرکزی ملزم نسیم حسین کو گرفتار کر کے اس کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے اس مکروہ دھندے میں ملوث دیگر عناصر تک بھی پہنچنے کیلئے چھان بین جاری ہے۔ثمر شاہ ایس ایچ او تھانہ سٹی کی کارکردگی اس امر کی عکاس ہے کہ وہ قانون کی عملداری، عوامی تحفظ اور پیشہ ورانہ دیانت داری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرتے*۔
*ان کی قیادت میں تھانہ سٹی پولیس نے واضح پیغام دیا ہے کہ انسانی جانوں سے کھیلنے والوں کیلئے جھنگ کی سرزمین تنگ کر دی جائے گی*۔
*اس موقع پر ڈی پی او جھنگ بلال افتخار کیانی نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ پتنگ بازی ایک خونی کھیل ہے جس کے خلاف ضلع بھر میں زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے، اور بلا تفریق کریک ڈاؤن جاری رہے گا*
*انہوں نے والدین، دکانداروں اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں اور اس جان لیوا کھیل سے مکمل اجتناب برتیں*۔
*شہری حلقوں نے ثمر شاہ ایس ایچ او تھانہ سٹی اور ان کی ٹیم کی اس جرات مندانہ، بروقت اور مؤثر کارروائی کو سراہتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے کریک ڈاؤن مستقل بنیادوں پر جاری رکھے جائیں تاکہ جھنگ کو مکمل طور پر پتنگ بازی جیسے خونی کھیل سے پاک کیا جا سکے*۔
84











