103

*شورکوٹ(جاوید اعوان سے)محکمہ جنگلات کے اہلکار ہی “محافظ سے ڈاکو” بن گئے، سرکاری لکڑی کی سرعام لوٹ سیل*

*شورکوٹ(جاوید اعوان سے)محکمہ جنگلات کے اہلکار ہی “محافظ سے ڈاکو” بن گئے، سرکاری لکڑی کی سرعام لوٹ سیل*
*وزیر اعلیٰ پنجاب کے ‘گرین پنجاب’ ویژن کو محکمہ جنگلات کے اپنے ہی اہلکاروں نے چونا لگا دیا۔ تحصیل شورکوٹ کے علاقے راسخ آباد میں محکمہ جنگلات کے ملازمین کی مبینہ ملی بھگت سے سرکاری جنگلات کی کٹائی اور چوری کی انتہا ہو گئی ہے۔ “اندھیر نگری چوپٹ راج” کے مصداق، قیمتی سرکاری اثاثہ کوڑیوں کے دام فروخت کر کے افسران کی جیبیں بھری جا رہی ہیں۔ملی بھگت کا گٹھ جوڑ: بیلدار اور آرا مشین مالکان سرگرم۔ذرائع سے موصول ہونے والی تشویشناک تفصیلات کے مطابق، راسخ آباد میں سرکاری لکڑی کی چوری کا ایک منظم نیٹ ورک کام کر رہا ہے۔ الزام ہے کہ محکمہ جنگلات کے اہلکار محمد منظور عمران تگہ (بیلدار)، اڈا شاہ صادق نہنگ پر واقع آرا مشین کے مالک محمد سرفراز کے ساتھ مل کر رات کی تاریکی اور دن کے اجالے میں سرکاری درختوں پر کلہاڑے چلاتے ہیں۔ذرائع کا دعویٰ ہے کہ چوری شدہ قیمتی لکڑی کی بھاری مقدار اس وقت بھی مذکورہ آرا مشین پر موجود ہے، جو محکمہ کے اعلیٰ افسران کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے* *ایک درخت کا قتل، ایک انسانی قتل کے برابر*
*عوامی حلقوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سرسبز درخت کو کاٹنا ایک انسان کے قتل کے برابر ہے، لیکن افسوس ناک امر یہ ہے کہ چند ٹکوں کی خاطر ضمیر فروش اہلکار اس گھناؤنے کھیل میں ملوث ہیں۔ ملی بھگت کا عالم یہ ہے کہ لکڑی چوری کر کے اس سے حاصل ہونے والی رقم آپس میں بانٹ لی جاتی ہے اور سرکاری ریکارڈ میں سب “سبز باغ” دکھایا جاتا ہے*۔
*ڈپٹی کمشنر جھنگ سے فوری مداخلت کی اپیل*
*اہالیان علاقہ اور سماجی تنظیموں نے ڈپٹی کمشنر جھنگ اور محکمہ جنگلات کے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اڈا شاہ صادق نہنگ پر موجود آرا مشین پر چھاپہ مارا جائے.ملوث اہلکاروں کو معطل کر کے ان کے خلاف فوجداری مقدمات درج کیے جائیں۔سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے والے اس “لکڑی مافیا” کو نشانِ عبرت بنایا جائے۔اگر اب بھی* *نوٹس نہ لیا گیا تو شورکوٹ کے رہی سہی ہریالی بھی یہ کرپٹ عناصر نگل جائیں گے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ* *انتظامیہ ان “وردی پوش چوروں” کے خلاف کیا ایکشن لیتی ہے یا پھر خاموشی کا یہ تماشہ یونہی جاری رہے گا؟*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں