*جھنگ(جاوید اعوان سے)آر پی او فیصل آباد اور ڈی پی او جھنگ کا جوا مافیا کے خلاف بڑا ایکشن، 39 جواری رنگے ہاتھوں گرفتار.ایس ایچ او کوتوالی عنصر عباس سپرا کا چھاپہ، لاکھوں روپے نقدی برآمد، مقدمات درج*
*ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا کے خصوصی احکامات اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) جھنگ بلال افتخار کیانی کی ہدایت پر جھنگ پولیس نے جوا مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا۔ تھانہ کوتوالی کی ٹیم نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے درجنوں جواریوں کو گرفتار کر کے داؤ پر لگی رقم برآمد کر لی*۔
*تفصیلات کے مطابق*
*ایس ایچ او تھانہ کوتوالی عنصر عباس سپرا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ تھانہ کوتوالی کی حدود میں خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا۔ کارروائی کے دوران جوئے کے اڈے سے 39 جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا.پولیس نے موقع سے جوئے پر لگی تقریباً ایک لاکھ روپے کی نقدی اور دیگر سامان قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے*۔
*اس حوالے سے ڈی پی او جھنگ بلال افتخار کیانی کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں جواریوں اور منشیات فروشوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن جاری ہے۔ سماج دشمن عناصر کسی رعایت کے مستحق* *نہیں جو ہماری نوجوان نسل کو تباہی کی طرف دھکیل رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ معاشرے کو برائیوں سے پاک کرنے اور امن و امان کے قیام کے لیے پولیس ہمہ وقت کوشاں ہے*۔ *جرائم پیشہ افراد کے گرد گھیرا مزید تنگ کیا جائے گا تاکہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے*۔
*پولیس کی اس کامیاب کارروائی پر شہریوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے* *آر پی او فیصل آباد اور ڈی پی او جھنگ کی کاوشوں کو سراہا ہے، اور امید ظاہر کی ہے کہ ایسی کارروائیاں مستقل بنیادوں پر جاری رکھی جائیں گی*۔
122











