109

*جھنگ(جاوید اعوان سے)عون حیدر بھروانہ انچارج پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ کھیوہ اور چوہدری سرفراز نعیم چدھڑ ریڈر ایس ایس پی ،پی ایچ پی ریجن فیصل آباد کی کاوشیں رنگ لے آئیں*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)عون حیدر بھروانہ انچارج پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پوسٹ کھیوہ اور چوہدری سرفراز نعیم چدھڑ ریڈر ایس ایس پی ،پی ایچ پی ریجن فیصل آباد کی کاوشیں رنگ لے آئیں*
*قدرتی پینے کے صاف پانی کی سہولت انسانیت دوست اقدام*
*کل پنجاب ہائی وے پٹرول کھیوہ جھنگ کے مقام پر قدرتی پینے کے صاف پانی کی سہولت کی فراہمی کے سلسلے میں ایک پروقار افتتاحی تقریب منعقد ہوئی*
*اس تقریب کے مہمانِ خصوصی ریجنل آفیسر پنجاب ہائی وے پٹرول فیصل آباد ایس ایس پی مرزا انجم کمال تھے، جبکہ ان کے ہمراہ ڈسٹرکٹ آفیسر جھنگ و ٹوبہ آصف رحیم نے خصوصی شرکت کی*۔
*تقریب میں دیگر معزز مہمانوں میں ڈاکٹر ملک سجاد (ڈائریکٹر کامل سکول فاؤنڈیشن سسٹم فیصل آباد) اور پروفیسر ڈاکٹر ذیشان (رجسٹرار جی سی یونیورسٹی فیصل آباد)بھی شامل تھے*۔
*مہمانِ خصوصی کو پنجاب ہائی وے پٹرول جھنگ کے چاک و چوبند دستے کی جانب سے شاندار سلامی پیش کی گئی*۔ *تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا، جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر تنویرالاسلام، اسسٹنٹ سب انسپکٹر نے خوش اسلوبی سے سرانجام دیے*۔
*اس انسانیت دوست سہولت کی فراہمی پر معروف سماجی شخصیت ڈاکٹر ثاقب علیانہ کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا گیا، اور ان کی اس کاوش کو سراہا گیا جو انسان کی بنیادی ضرورت یعنی صاف پانی کی فراہمی کے لیے ایک روشن مثال ھے.اس موقع پر مہمانِ خصوصی ایس ایس پی مرزا انجم کمال نے پٹرولنگ چیک پوسٹ کھیوہ کے انچارج سب انسپکٹر مہر عون حیدر بھروانہ اور ان کی پوری ٹیم کی خصوصی کاوش محنت اور جذبۂ خدمت کو سراہتے ہوئے انہیں کلاس سوئم تعریفی* *سرٹیفیکیٹس سے نوازا۔اس کے ساتھ ساتھ ریڈر ایس ایس پی پی ایچ پی سرفراز نعیم چدھڑ کی انتظامی معاونت اور پیشہ ورانہ خدمات کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا گیا*
*ایس ایس پی نے ہدایت کی کہ ایسی انسانیت دوست سرگرمیوں کا تسلسل جاری رکھا جائے اور پنجاب ہائی وے پٹرول کے ٹریفک مینجمنٹ اور مسافروں کی سہولت کے کردار کو مزید مؤثر بنایا جائے*۔
*اہلِ علاقہ نے اس صاف پانی کی سہولت کو اپنے لیے خدا کی نعمت قرار دیتے ہوئے پنجاب ہائی وے پٹرول کے اس قابلِ تحسین اقدام کو بھرپور انداز میں سراہا۔اس موقع پر عوامی حلقوں میں پنجاب ہائی وے پٹرول کو ایک خدمت گزار، عوام دوست اور انسانیت نواز فورس کے طور پر زبردست پذیرائی حاصل ہوئی، جس سے ادارے کا مثبت امیج مزید بلند ہوا*

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں