*جھنگ(جاوید اعوان سے)کروڑوں کے ‘گرین بس اسٹینڈز’ کرپشن کی نذر، فوٹو شوٹ کے شوقین افسران نے مریم نواز کے مشن کو داؤ پر لگا دیا*
*وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے “پراپیگنڈہ فری” اور “ڈیلیور پنجاب” مشن کو جھنگ کی ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کے انجینئرز نے مبینہ طور پر گہن لگا دیا* *گرین بس سروس کے مسافروں کے لیے لاکھوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والے مسافر خانے اپنی پہلی ہی آزمائش میں “کاغذی” ثابت ہوئے۔ عوامی حلقوں کا انکشاف: ناقص میٹریل کے استعمال سے مسافر خانے وزیر اعلیٰ کے ایک دورے کی تاب بھی نہیں لا سکتے، مگر صاحبِ بہادر “سب اچھا ہے” کی رپورٹیں بھیجنے میں مصروف ہیں*۔
*ذرائع کے مطابق، میونسپل کمیٹی جھنگ کے انجینئرز کی زیرِ نگرانی تعمیر ہونے والے ان مسافر خانوں میں اس قدر ناقص مٹیریل استعمال کیا گیا ہے کہ یہ بننے سے پہلے ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے لگے ہیں۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی جھنگ کو “فوٹو شوٹ” اور سوشل میڈیا پر واہ واہ سمیٹنے سے فرصت نہیں ملتی، جبکہ ان کا ماتحت عملہ فائلوں میں “اوکے کی رپورٹ” دے کر صاحب کو خوش رکھنے میں مگن ہے*۔
*”صاحب بہادر” کی غفلت اور عوامی دہائی*
*شہریوں نے شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف مریم نواز شریف عوام کی سہولت کے لیے دن رات ایک کر رہی ہیں، تو دوسری طرف جھنگ کی انتظامیہ اس پیارے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے میں مصروف ہے۔ یہ مسافر خانے نہیں بلکہ عوامی ٹیکس کے پیسوں کا قبرستان بن چکے ہیں.وزیر اعلیٰ پنجاب سے براہ راست مطالبہ.جھنگ کے عوام نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پرزور مطالبہ کیا ھے کہ وہ اس معاملے کا فوری نوٹس لیں اور اپنی خصوصی انسپکشن ٹیم جھنگ بھیجیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ صرف کاغذات کی حد تک محدود معائنے کے بجائے گراؤنڈ پر مٹیریل کی کوالٹی چیک کی جائے تاکہ کرپشن کے ذمہ داروں کو نشانہ عبرت بنایا جا سکے اور سرکاری خزانے کو مزید لوٹنے سے بچایا جا سکے*۔
113











