*جھنگ(جاوید اعوان سے)۔چنڈ پل ٹول پلازہ پر “غنڈہ ٹیکس” کا راج: غریب ڈرائیوروں کی جیبوں پر دن دیہاڑے ڈاکہ*
*جھنگ سرگودھا روڈ پر واقع چنڈ پل ٹول پلازہ کرپشن کا گڑھ بن گیا، عملے نے قانون ہاتھ میں لے لیا۔ سرکاری نرخ نامے ہوا میں اڑا دیے گئے۔ چھوٹی 6 ویلر گاڑیوں سے بھی زبردستی 300 روپے وصولی، انکار پر بدتمیزی اور دھونس معمول بن گئی۔ ڈپٹی کمشنر جھنگ اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے فوری مداخلت کا مطالبہ*۔
*لوٹ مار کا بازار گرم*
*تفصیلات کے مطابق جھنگ سرگودھا روڈ پر چنڈ پل ٹول پلازہ ان دنوں کرپشن اور عوامی* *استحصال کی علامت بن چکا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹول پلازہ عملے نے اپنی “متوازی حکومت” قائم کر رکھی ہے جہاں سرکاری ریٹ لسٹ کی کوئی* *حیثیت نہیں۔ چھوٹی* *گاڑیاں جن کا ٹیکس نمایاں طور پر کم ہے، ان سے بھی 300 روپے فی گاڑی بھتہ نما ٹیکس وصول کیا جا رہا ہے۔مزدور طبقہ نشانے پر مہنگائی اور پیٹرولیم مصنوعات کی کمر توڑ قیمتوں نے پہلے ہی* *ٹرانسپورٹ سیکٹر کا جنازہ نکال دیا ہے، اوپر سے ٹول پلازہ مافیا کی یہ “ہلاکت خیز” کرپشن غریب ڈرائیوروں اور دیہاڑی دار طبقے کے لیے خودکشی کے مترادف بن چکی ہے*۔ *متاثرہ ڈرائیوروں کا کہنا ہے کہ ہم سارا دن سڑکوں پر خوار ہو کر جو کماتے ہیں، وہ ٹول پلازہ کے* *کارندے زبردستی چھین لیتے ہیں۔ پوچھنے والا کوئی نہیں، انصاف نام کی کوئی چیز یہاں دکھائی نہیں دیتی۔عوامی غم و غصہ اور ممکنہ احتجاج*
*شہریوں اور ٹرانسپورٹ یونینز نے شدید احتجاج کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر انتظامیہ نے آنکھیں بند کیے رکھیں تو عوام سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو جائے گی*۔ *ٹول پلازہ پر ہونے والی اس لوٹ مار سے نہ صرف ٹرانسپورٹرز بلکہ عام شہری بھی شدید ذہنی کرب کا شکار ہیں۔ عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ یہ خاموشی کسی بڑے طوفان کا پیش خیمہ ثابت ہو سکتی ہے*۔
*اہلیانِ جھنگ نے ڈپٹی کمشنر جھنگ اور این ایچ اے (NHA) کے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چنڈ پل ٹول پلازہ پر فوری چھاپہ مار کر ریکارڈ قبضے میں لیا جائے۔ سرکاری ریٹ لسٹ کے بورڈز نمایاں جگہوں پر آویزاں کیے جائیں۔غریب عوام کو لوٹنے والے عملے کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں نشانِ عبرت بنایا جائے*۔
93











