*جھنگ(جاوید اعوان سے)چوروں کی سفاکی، معذور محنت کش کی جمع پونجی لٹ گئی۔ڈی پی او جھنگ سے نوٹس لینے اور مال مسروقہ کی برآمدگی کا پرزور مطالبہ*
*جھنگ میں چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں سے اب معذور افراد بھی محفوظ نہ رھے۔ تھانہ صدر کے علاقہ موضع پاتوانہ میں چوروں نے انسانیت کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے ایک معذور شخص کی دکان کا صفایا کر دیا* *جس سے اس کا ذریعہ معاش ختم ھو کر رہ گیا ھے۔تفصیلات کے مطابق موضع پاتوانہ کا رہائشی عرفان حسین، جو اپنی دونوں ٹانگوں سے محروم ہے، نے بھیک مانگنے کے بجائے لوگوں کے تعاون سے ایک چھوٹی سی دکان بنائی تھی۔ وہ اسی دکان کے ذریعے اپنے بچوں کے لیے حلال رزق کما رہا تھا* *گزشتہ رات نامعلوم چوروں نے دکان میں نقب لگا کر تقریباً 42,000 روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا*۔
*چوری شدہ سامان میں شامل ہیں:مختلف برانڈز کے سگریٹ۔کریانہ سٹور کی اشیاء (گھی، دالیں وغیرہ)موبائل ایکسیسریز (یو ایس بیز، لیڈز، میموری کارڈز)متاثرہ شخص کی درخواست پر ایس ایچ او تھانہ صدر نے ہمدردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایف آئی آر (FIR) تو درج کر لی ہے، تاہم ابھی تک ملزمان کا سراغ نہیں لگایا جا سکا اور نہ ہی سامان کی برآمدگی ممکن ہو سکی ہے*۔
*متاثرہ معذور عرفان حسین نے میڈیا کے توسط سے ڈی پی او جھنگ بلال افتخار کیانی سے درد مندانہ اپیل کی ہے کہ میں ایک نہایت غریب اور معذور آدمی ہوں، چلنے پھرنے سے قاصر ہونے کے باوجود محنت کر رہا تھا۔ چور میری کل جمع پونجی لے گئے ہیں جس سے میرے گھر کا چولہا جلتا تھا۔ ڈی پی او جھنگ سے گزارش ھے کہ میرا چوری شدہ سامان ریکور کروایا جائے تاکہ میرے بچوں کا مستقبل تاریک ہونے سے بچ سکے*۔”
*علاقہ مکینوں نے بھی ڈی پی او جھنگ سے مطالبہ کیا ہے کہ اس نوعیت کے سنگدلانہ جرائم میں ملوث عناصر کو فوری گرفتار کر کے نشانِ عبرت بنایا جائے*۔
104











