*جھنگ(جاوید اعوان سے)میڈیا کی طاقت رنگ لے آئی.ڈسٹرکٹ کونسل جھنگ کے انکروچمنٹ انسپکٹر نے گھٹنے ٹیک دیے۔رشوت کے طور پر لی گئی رقم کا چیک شہری کے حوالے، پندرہ دن میں ادائیگی کا وعدہ اور معافی مانگ کر جان چھڑائی*
*ضلع جھنگ میں میڈیا کی بروقت آواز اٹھانے پر کرپشن کا ایک بڑا معاملہ حل ھو گیا۔ ڈسٹرکٹ کونسل جھنگ کے انکروچمنٹ انسپکٹر عامر رشید نے میڈیا میں خبر شائع ھونے کے بعد اپنی مبینہ بدعنوانی کا اعتراف کرتے ھوئے مدعی شہری کو رشوت کی رقم کا چیک واپس کر دیا اور معافی مانگ کر اپنی جان چھڑائی*۔
*تفصیلات کے مطابق موضع باغ کے ایک غریب شہری نے ڈسٹرکٹ کونسل میں اپنے بچے کی بھرتی کے لیے انکروچمنٹ انسپکٹر عامر رشید کو خطیر رقم بطور رشوت دی تھی۔ تاہم، بچہ بھرتی نہ ھو سکا اور جب متاثرہ شہری نے اپنی رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تو انسپکٹر عامر رشید نے پہلے ٹال مٹول (لیت و لعل) سے کام لیا اور بعد ازاں غریب شہری کو دھمکیاں دینا شروع کر دیں*
*مایوس ھو کر شہری نے مقامی میڈیا سے رجوع کیا اور اپنی فریاد بلند کی۔ جوں ہی میڈیا میں اس بدعنوانی اور دھونس کی خبریں منظرِ عام پر آئیں*، *انسپکٹر عامر رشید کے حواس خطا ھو گئے۔ ذرائع کے مطابق موصوف نے فوری طور پر متاثرہ شہری کے پاس جا کر معافی مانگی اور رقم کی واپسی کے لیے پندرہ دن کی مہلت طلب کی اور ضمانت کے طور پر چیک کی واپسی انسپکٹر نے اپنی ضمانت کے طور پر رقم کا چیک شہری کے حوالے کر دیا ھے اور وعدہ کیا ھے کہ پندرہ دن کے اندر تمام رقم ادا کر دی جائے گی۔ اس موقع پر متاثرہ شہری نے میڈیا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا۔سچ میں میڈیا غریبوں کی آواز اور ایک عظیم طاقت ھے۔ میڈیا کے تعاون کی بدولت ہی میری ڈوبی ھوئی رقم واپس مل رہی ھے۔میں تمام صحافی برادری کا شکر گزار ھوں*
*عوامی حلقوں نے اس پیش رفت کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری اداروں میں کالی بھیڑوں کے خلاف میڈیا کا ایسا ہی سخت رویہ کرپشن کے خاتمے میں معاون ثابت ھو سکتا ھے*۔
77











