*جھنگ(جاوید اعوان سے)ایجوکیشن اتھارٹی میں کھلبلی* *موجودہ ڈی ای او سیکنڈری ایکس ڈپٹی ڈی ای او ایجوکیشن ایلیمنٹری فیمیل اٹھارہ ہزاری سمیت متعدد افسران کے خلاف انکوائری شروع*
*سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب کا ایکشن؛ آڈٹ رپورٹ کی روشنی میں ڈویژنل ڈائریکٹر فیصل آباد کو انکوائری آفیسر مقرر کر دیا گیا*
*محکمہ تعلیم پنجاب کے اعلیٰ حکام نے ضلع جھنگ میں مالی و انتظامی معاملات پر گرفت سخت کر لی۔ سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب نے آڈٹ رپورٹ کی بنیاد پر موجودہ ڈسٹرکٹ* *ایجوکیشن آفیسر (DEO) سیکنڈری جھنگ اور سابقہ ڈپٹی ڈی ای او (ایلیمنٹری فیمیل) اٹھارہ ہزاری کے خلاف باقاعدہ انکوائری کا حکم دے دیا ھے*۔
*انکوائری کا پس منظر اور شیڈول۔ذرائع کے مطابق یہ کارروائی محکمہ تعلیم کی آڈٹ رپورٹ میں سامنے آنے والے مبینہ تحفظات کے بعد عمل میں لائی گئی ہے*۔ *سیکرٹری ایجوکیشن پنجاب نے ڈویژنل ڈائریکٹر سیکنڈری (فیصل آباد ڈویژن) کو انکوائری افسر مقرر کیا ھے، جو 3 فروری 2026 کو تحصیل اٹھارہ ہزاری کا دورہ کریں گے*۔
*طلب کیے گئے افسران اور عملہ۔ڈویژنل ڈائریکٹر سیکنڈری فیصل آباد نے چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) ایجوکیشن اتھارٹی جھنگ کو مراسلہ جاری کرتے ہوئے درج ذیل افسران اور اہلکاروں کو ریکارڈ سمیت 3 فروری کو اٹھارہ ہزاری میں طلب کر لیا ھے*:
*افسران: ناصرہ پروین، فرزانہ حمید، فوزیہ بشیر، صائمہ انجم النساء مہوش عارف (تمام سابقہ ڈپٹی ڈی ای اوز)*
*دفتر کا عملہ: فاروق صالح (کیرٹیکر)، محمد نواز، فرقان رفیق (کلرکس)، محمد اسحاق کلیار اور تصور حسین (نائب قاصد)*
*انکوائری کے اس فیصلے کو مقامی عوامی اور سماجی حلقوں نے خوش آئند قرار دیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شفاف انکوائری سے محکمے میں موجود کالی بھیڑوں کا محاسبہ ہو سکے گا اور سرکاری فنڈز کے درست استعمال کو یقینی بنایا جا سکے گا۔ انکوائری افسر کی جانب سے تمام متعلقہ اہلکاروں کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مقررہ تاریخ پر تمام ضروری دستاویزات کے ساتھ حاضر رہیں*۔
61











