*جھنگ(جاوید اعوان سے)جمیت علما اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر شہبازاحمد گجر ایڈووکیٹ نے مقامی دینی ادارہ میں جماعتی عہدیداروں و کارکنان سے خطاب کرتے ھوئے کہا کہ* *بلوچستان کے مختلف علاقوں میں(12مقامات پر)دہشت گردوں کی طرف سے کاروائیوں کے نتیجے میں10مزدوروں کی شہادت اور10سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادت انتہائی قابل تشویش و قابل مذمت ھے.بلوچستان اور کے پی کے میں آئے روز دہشت گردی ایک ناسور بن چکی ھے.ریاست پوری قوت کے ساتھ دہشت گردوں کو کچل دے۔دہشت گرد اب انسانیت کے دائرے سے بھی نکل چکے ہیں۔جمیت علما اسلام ملک میں ہر قسم کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتی ھے اور ریاست کے ساتھ کھڑی ھے*۔
82











