87

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈی ایچ او آفس میں “فائلیں غائب” کرنے والا مافیا سرگرم.​جعلی ڈگری پر بھرتی ای سی جی ٹیکنیشن ظفر کو بچانے کے لیے ڈی ایچ او آفس کا عملہ میدان میں آگیا*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ڈی ایچ او آفس میں “فائلیں غائب” کرنے والا مافیا سرگرم.​جعلی ڈگری پر بھرتی ای سی جی ٹیکنیشن ظفر کو بچانے کے لیے ڈی ایچ او آفس کا عملہ میدان میں آگیا*
*ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال (DHQ) جھنگ میں کرپشن اور بے ضابطگیوں کی ایک ایسی داستان سامنے آئی ہے جس نے پورے محکمہ صحت کے نظام پر سوالیہ نشان کھڑا کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ہسپتال میں تعینات ای سی جی ٹیکنیشن ظفر، جو مبینہ طور پر جعلی کاغذات کی بنیاد پر بھرتی ہوا، اب محکمہ صحت کے اندر موجود “سہولت کاروں” کی بدولت قانون کے شکنجے سے بچنے میں کامیاب نظر آ رہا ھے.انکوائری کا ڈرامہ اور فائلوں کی پراسرار گمشدگی​میڈیا پر خبریں آنے کے بعد چیف ایگزیکٹو آفیسر (CEO) ہیلتھ اتھارٹی جھنگ نے فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر (DHO) کو انکوائری کا حکم دیا تھا۔ تاہم، ڈی ایچ او آفس میں عرصہ دراز سے براجمان “فائل دباؤ مافیا” نے معاملے کو ٹھنڈا کرنے کے لیے روایتی سستی اور حیلے بہانوں کا سہارا لینا شروع کر دیا*
*​جب ایم ایس سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے واشگاف الفاظ میں بتایا کہ ان کا دفتر اپنی رپورٹ کب کی جمع کروا چکا ہے*۔
*​دوسری جانب ڈی ایچ او آفس کے کلرک اور عملہ فائل “گم” ہونے کا راگ الاپ رہے ہیں تاکہ اپنے چہیتے ٹیکنیشن کو بچایا جا سکے*۔
*​افسران پر بھاری “مافیا” کا راج*
*​عوامی سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ او آفس میں سالہا سال سے تعینات عملہ اب افسران پر بھی حاوی ہو چکا ہے۔ یہ ملازمین مبینہ طور پر کرپشن کے بڑے نیٹ ورک کا حصہ ہیں جو ریکارڈ میں ہیر پھیر کرنے اور انکوائریوں کو ردی کی ٹوکری کی نذر کرنے میں مہارت رکھتے ہیں*۔
*​جھنگ کی عوام اور سماجی تنظیموں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ​جعلی کاغذات پر بھرتی ٹیکنیشن کے خلاف فوری کارروائی کی جائے*۔
*​ڈی ایچ او آفس میں سالوں سے جمے ہوئے عملے کو فوری تبدیل کر کے ان کے اثاثوں کی تحقیقات کی جائیں۔​فائلیں غائب کرنے والے عناصر کو نوکریوں سے برخاست کیا جائے*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں