124

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ایجوکیشن اتھارٹی میں “شاہی راج”: سی ای او نے پنجاب حکومت کے احکامات ہوا میں اڑا دیے.میں کسی کے قانون کو نہیں مانتی، جسے مرضی بتا دو”، سی ای او جھنگ کے مبینہ تکبرانہ جملوں نے اساتذہ میں آگ لگا دی*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)ایجوکیشن اتھارٹی میں “شاہی راج”: سی ای او نے پنجاب حکومت کے احکامات ہوا میں اڑا دیے.میں کسی کے قانون کو نہیں مانتی، جسے مرضی بتا دو”، سی ای او جھنگ کے مبینہ تکبرانہ جملوں نے اساتذہ میں آگ لگا دی*
*ضلع جھنگ میں محکمہ تعلیم کسی “آئینی ریاست” کے بجائے “ریاستِ خود مختار” کا منظر پیش کرنے لگا۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی جھنگ کی سی ای او نے ملازمین کی ترقیوں کے معاملے پر اپنا ہی قانون نافذ کر دیا۔ ڈی پی آئی* *پنجاب کے واضح احکامات کو ردی کی ٹوکری کی نذر کرتے ہوئے اساتذہ کے لیے نئی مشکلات کھڑی کر دیں.حکومتی احکامات بمقابلہ سی ای او کی من مانی*
*​تفصیلات کے مطابق*، *جھنگ میں EST سے SST کی ترقیاں ہونی ہیں، جس کے لیے صوبائی سطح پر ڈی پی آئی پنجاب ایلیمنٹری ایجوکیشن نے 26 جنوری 2023 کو ایک مراسلہ جاری کیا تھا جس میں واضح ہدایت دی گئی تھی کہ ترقی کے لیے صرف گزشتہ 5 سال کی ACRs درکار ہوں گی۔ جہاں پنجاب کے دیگر اضلاع اس قانون پر عملدرآمد کر کے اساتذہ کو ریلیف دے چکے ہیں، وہیں جھنگ کی سی ای او نے* “*قانونِ شاہی” چلاتے ہوئے پوری سروس کی ACRs طلب کر لی ہیں*
​”*جاؤ جس کو مرضی بتا دو” – بیوروکریسی کا نیا چہرہ؟*
*​ذرائع کا دعویٰ ہے کہ جب اس تضاد کی طرف توجہ دلائی گئی تو موصوفہ نے دو ٹوک الفاظ میں کہہ دیا: “میں کسی کے قانون کو نہیں مانتی، میرا اپنا طریقہ ہے، جاؤ جا کر جس کو مرضی بتا دو۔” ان کے اس مبینہ رویے اور تکبرانہ لہجے نے ضلع بھر کے اساتذہ میں شدید غم و غصہ اور بے چینی پیدا کر دی ہے*۔
*​ٹیچرز یونین کا میدانِ عمل میں آنے کا فیصلہ*
*​ٹیچرز یونین جھنگ کے قائدین نے اس صورتحال پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے اساتذہ کا معاشی قتل اور ذہنی ٹارچر قرار دیا ہے۔ یونین رہنماؤں نے*:
*​صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات سیکریٹری ایجوکیشن پنجاب مدثر ریاض ملک ​سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر اس “خود ساختہ قانون” کو فوری ختم نہ کیا گیا اور ڈی پی آئی پنجاب کے مراسلے پر عمل نہ ہوا تو اساتذہ سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہوں گے*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں