78

*جھنگ(جاوید اعوان سے)جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے مدرسہ اصحابِ صُفہ میں سالانہ تقریب دستار بندی سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)جمعیت علماء اسلام کی مرکزی مجلس شوریٰ کے ممبر شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے مدرسہ اصحابِ صُفہ میں سالانہ تقریب دستار بندی سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ*
*دینی مدارس اُمت مسلمہ کی رہنمائی کا فریضہ بے طریق احسن سرانجام دے رہے ہیں ۔ ملت اسلامیہ کا پائیدار نظریہ آمدہ نسلوں کو منتقل کر رہے ہیں۔ دینی مدارس کا انتہائی پسندی و فرقہ واریت سے کوئی تعلق نہ ہے۔ مدارس دینیہ ملک کے بہترین فلاحی ادارے (این جی اوز) ہیں جو لاکھوں طلباء و طالبات کو مفت تعلیم ،خوراک، رہائش فراہم کیے ہوئے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ حکومت مدارس و مساجد کی رجسٹریشن کے حوالہ سے نارواں پابندیاں فی الفور ختم کرے اور 1860ء کے کواپریٹو سوسائیٹیز ایکٹ کے تحت زیر التواء رجسٹریشنز (مساجد و مدارس) کو عملی جامہ پہنائے۔تقریب سے مولانا پیر حبیب اللہ,مولانا نورالدین زنگی و دیگرنے خطابات کیے اور طلباء کی دستار بندی کی*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں