*ٹوبہ ٹیک سنگھ (جاوید اعوان سے) دخترِ ٹوبہ ٹیک سنگھ، سفیرِ ادب میڈم ریحانہ قمر کی جانب سے قلم قبیلے کے اعزاز میں اپنی رہائشگاہ پر ایک پُروقار اور یادگار تقریب “دعوتِ قمر” کا انعقاد کیا گیا*۔ *اس ادبی و ثقافتی نشست میں آگ کا مچ روشن کیا گیا*، *اداکاروں نے اپنی اداکاری کی، شامِ غزل، دوستانہ گپ شپ، شعری نشست اور پرتکلف عشائیے کا اہتمام کیا گیا، جس نے محفل کو ایک خاص گرم جوشی اور دلکشی عطا کی۔ تقریب میں سلیم سخی اور البدر سکول چیچہ وطنی کے ہونہار طلبہ عون اور ذوہیب نے اپنی اداری سے تقریب کو رونق بخشی۔ میڈم ریحانہ قمر گزشتہ ماہ امریکہ سے پاکستان کے ایک بھرپور ادبی دورے پر تشریف لائیں، جس کے دوران بزمِ وفائے قلم® کی جانب سے ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اپنے اس دورے میں انہوں نے کراچی میں منعقدہ سالانہ انٹرنیشنل اردو کانفرنس میں شرکت کی، پانچویں سالانہ رشکِ قمر انٹرنیشنل محفلِ مشاعرہ کی میزبانی کی، رفاہ انٹرنیشنل کالج فیصل آباد اور کمالیہ یونیورسٹی میں ہونے والی محافلِ مشاعرہ کی صدارت کی۔ علاوہ ازیں چیچہ وطنی کی معروف ادبی تنظیم حبُ الادب کے زیرِ اہتمام منعقدہ محفلِ مشاعرہ اور ممتاز شاعر امجد حسین تجوانہ کے تیسرے غزلیہ مجموعہ “منسلک” کی تقریبِ پذیرائی کی صدارت بھی کی۔ فیصل آباد آرٹ کونسل میں منعقدہ تین روزہ جشنِ جون ایلیا میں بطورِ خاص شرکت، پنجابی تہوار لوہڑی کی میزبانی، سپیریئر کالج لاہور میں ان کے اعزاز میں ایک شام منعقد ہوئی، گورنمنٹ گریجویٹ کالج گوجرہ میں مشاعرہ کی صدارت ، مختلف پوڈکاسٹ ریکارڈ کروائے، وصی شاہ کے ٹی۔وی شو “زبردست” میں بطور مہمانِ خاص شریک ہونے کے ساتھ ساتھ متعدد نجی ادبی تقریبات کا حصہ رہ کر کے انہوں نے اپنے ادبی سفر کو یادگار بنا دیا۔ ادبی دورے کے اختتام پر منعقد ہونے والی دعوتِ قمر میں سرزمینِ ٹوبہ ٹیک سنگھ کی معزز شخصیات، اہلِ قلم، صحافی حضرات اور ادب سے محبت رکھنے والے شائقین نے بھرپور شرکت کی، جس کے باعث محفل میں خاص رونق اور خوشگوار ماحول پیدا ہو گیا۔ تقریب میں شامِ غزل کا اہتمام کیا گیا، جس میں مقامی فنکاروں عمیر علی، صفدر خان اور ان کے گروپ نے اپنی دلنشیں آوازوں اور اپنے فن سے میڈم ریحانہ قمر کی غزلیں پیش کر کے سماں باندھ دیا اور حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔ تقریب کی نظامت کے فرائض صدر بزمِ وفائے قلم® ساجد علی عاطر الفیحانی نے خوش اسلوبی اور دلکش انداز میں انجام دیے۔ مہمانانِ خصوصی میں فرزندِ چیچہ وطنی معروف شاعر و اداکار تنویر سید، جناب تفسیر عباس بابر، بابر الیاس، امجد خان تجوانہ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز، ڈاکٹر حق نواز دانش، اسد خان اسد، فاخر چودھری، میڈم شکریہ نجفی اور میڈم ارم اور علامہ وجاہت علی بلوچ شامل تھے، جنہوں نے میڈم ریحانہ قمر کے لیے نیک تمناؤں اور محبت بھرے جذبات کا اظہار کیا۔ تقریب میں بطورِ خاص شرکت کرنے والوں میں ڈاکٹر عدنان عاصی، عبدالمجید کنول، جمیل احساس، سلیم سخی، طاہر رفیق، منیر ساکن، امجد علی اشتر، محمد احمد، عائشہ عفاف ، رحاب ساجد اور دیگر شعرا و ادبا شامل تھے، جنہوں نے اپنے کلام سے محفل کو گرما دیا اور خوب داد وصول کی۔ علاقے کی معزز شخصیات میں صدر پریس کلب میاں سعید حسن، چیئرمین پریس کلب صفدر حسین سیفی، ڈاکٹر نوید اختر غازی، میاں محمد اکرم، ڈاکٹر امتیاز عادل اور قاری محمد احمد فیض گولڑوی سمیت دیگر معززین نے شرکت کر کے تقریب کی وقعت میں اضافہ کیا۔ محبت اور خلوص سے سجی یہ محفل نہایت خوشگوار یادوں کے ساتھ اپنے اختتام کو پہنچی۔ شرکاء نے اس امید کا اظہار کیا کہ میڈم ریحانہ قمر آئندہ بھی پاکستان تشریف لاتی رہیں گی اور اسی جذبے اور تسلسل کے ساتھ ادبی و ثقافتی سرگرمیوں کو فروغ دیتی رہیں گی۔ دعوتِ قمر کے اختتام پر رشکِ قمر لائبریری میں باضابطہ شعری نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں شعراء نے اپنا منتخب کلام پیش کیا اور حاضرین سے بھرپور داد وصول کی۔ اس شعری نشست نے تقریب کو ادبی حسن اور یادگار لمحوں سے ہمکنار کر دیا۔ تقریب کے اختتام پر ملک و قوم کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں، جس کے بعد شرکاء کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ دیا گیا*۔
50











