171

*جھنگ(جاوید اعوان سے)۔تھانہ کوتوالی پولیس کی بڑی کاروائی: گھر میں قائم پتنگ ساز فیکٹری پکڑی گئی، ہزاروں پتنگیں برآمد*

*جھنگ(جاوید اعوان سے)۔تھانہ کوتوالی پولیس کی بڑی کاروائی: گھر میں قائم پتنگ ساز فیکٹری پکڑی گئی، ہزاروں پتنگیں برآمد*
*ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے تھانہ کوتوالی پولیس نے انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے عناصر کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا*۔ *ایس ایچ او کوتوالی عنصر سپرا نے سیکیورٹی اداروں کے ہمراہ ایک کامیاب چھاپہ مار کر گھر کے اندر چھپائی گئی غیر قانونی پتنگ ساز فیکٹری کا سراغ لگا لیا*۔ *تفصیلات کے مطابق ​پولیس کو خفیہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ تھانہ کوتوالی کی حدود میں ایک رہائشی مکان کو پتنگ سازی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے*۔ *ایس ایچ او عنصر سپرا نے نفری اور سیکیورٹی اہلکاروں کے ہمراہ فوری ایکشن لیتے ہوئے مذکورہ مقام پر چھاپہ مارا جہاں بڑے پیمانے پر پتنگیں تیار کی جا رہی تھیں*۔
*​کاروائی کے دوران پولیس نے بھاری مقدار میں ممنوعہ سامان قبضے میں لے لیا، جس میں شامل ہے*:
*​10 ہزار سے زائد تیار شدہ پتنگیں (مختلف سائز اور رنگوں میں)۔​پتنگ سازی میں استعمال ہونے والا خام مال۔​تیار شدہ کیمیکل ڈور کی کئی چرخیاں۔​پتنگیں بنانے والے دیگر آلات و اوزار*۔
*​اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایس ایچ او عنصر سپرا کا کہنا تھا کہ “پتنگ بازی ایک خونی کھیل بن چکا ہے جس کی وجہ سے قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوتا ہے۔ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔” انہوں نے مزید کہا کہ شہر کو ایسے سماج دشمن عناصر سے پاک کرنے کے لیے آپریشنز کا سلسلہ جاری رہے گا*۔
*​پولیس نے برآمد شدہ سامان قبضے میں لے کر ملزمان کے خلاف پنجاب کائٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے*۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں