39

جھنگ (محمد جاوید اعوان)سیکرٹری بلدیات نے پنجاب بھر میں تجاوزات ختم کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں

جھنگ (محمد جاوید اعوان)سیکرٹری بلدیات نے پنجاب بھر میں تجاوزات ختم کرنے کا حکم نامہ جاری کردیا۔ مزید تفصیلات کے لیے لنک پر کلک کریں
تمام چیف آفیسر بلاامتیاز اتجاوزات ختم کر کے سرکاری جگہ خالی کرا کر عوام کو ریلیف فراہم کریں جھنگ کی انتظامیہ نے تاحال سرگودھا روڈ کے علاوہ کسی بازار میں کوئی کارروائی نہیں کی گئی ذرائع۔ معلوم ہوا ہے کہ سیکرٹری بلدیات پنجاب نے گزشتہ روز تمام چیف افسران کو حکم نامہ جاری کیا ہے کہ وہ پنجاب بھر میں کے بازاروں، مین روڈ اور دیگر جگہ پر تجاوزات کا فوری خاتمہ کریں تاکہ عوام کو ان تجاوزات کی وجہ سے جو مشکل پیش آ رہی ہیں اس کا خاتمہ ہو سکے جس پر فوری کاروائی شروع ہو گئی ہے جھنگ میں تاحال سرگودھا روڈ پر بلدیہ نے آپریشن شروع کیا ہے یہ واضح ہے کہ جس جگہ تجاوزات ختم ہو وہاں دوبارہ تجاوزات نابن سکیں۔جھنگ انتظامیہ تا حال مین بازار، ریل بازاراور انارکلی بازار جہاں بہت زیادہ تجاوزات کی بھرمار ہے کوئی کاروائی نہ کی ہے عوامی حلقوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے اور کوئی سیاسی دباؤ قبول نہ کیا جائے اور تجاوزات ختم کر کے عوام کو فوری ریلیف فراہم کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں