56

ٹریفک پولیس جھنگ کا قوانین کی خلاف ورزیوں پر ایکشن،ماہ اگست میں 9443 چالان کئے گئے23, ڈرائیونگ لائسینس معطل*خلاف ورزیوں پر 40 لاکھ روپے جرمانہ،دھواں چھوڑنے والی 68 گاڑیوں کے چالان کئے گئے*

*ٹریفک پولیس جھنگ کا قوانین کی خلاف ورزیوں پر ایکشن،ماہ اگست میں 9443 چالان کئے گئے23, ڈرائیونگ لائسینس معطل*خلاف ورزیوں پر 40 لاکھ روپے جرمانہ،دھواں چھوڑنے والی 68 گاڑیوں کے چالان کئے گئے*
جھنگ (محمد جاوید اعوان)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ سرفراز خان ورک کی ہدایات کے مطابق ٹریفک پولیس جھنگ نے ماہ اگست میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 9443 چالان کرتے ہوئے 40 لاکھ روپے جرمانہ کیا۔تفصیلات کے مطابق ٹریفک پولیس جھنگ نے ماہ اگست میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 9443 چالان کرتے ہوئے 40 لاکھ روپے جرمانہ کیا جس میں دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے68چالان، اوورلوڈنگ پر2171، اوورسپیڈ اورخطرناک ڈرائیونگ پر234 چالان، بغیر لائسینس 1093،بلانمبری گاڑیوں کے 554، اور موبائل فون کے استعمال پر394 چالان کئے گئے جبکہ23ڈرائیونگ لائسینس معطل اور 17 روٹ پرمٹ کینسل کئے گئے۔ٹریفک پولیس جھنگ کی کاروائیوں پر ڈی پی او جھنگ سرفراز خان ورک کا کہنا تھاکہٹریفک حادثات سے بچاو اور انسانی زندگی کو محفوظ بنانے کیلئے ٹریفک قوانین پرعملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ڈرائیوران کو احتیاطی تدابیر اور شہریوں کوحادثات سے محفوظ سفری سہولیات فراہم کرنے کیلئے ٹریفک پولیس جھنگ خصوصی اقدامات کر رہی ہے،عوام الناس آمد و رفت کو محفوظ بنانے کیلئے ٹریفک قوانین پر عمل کریں اور روڈ سیفٹی کا خیال رکھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں